احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
پر کھڑا کرتا ہے اور یہ ان کا تزکیہ کرتا ہے اور یہ ان کو پاک وصاف کرتا ہے۔ وَھٰذَا یَدِیْمَ النَّظْرَ فِیْ طَلْبِ الْعُلٰی وَھٰذَاکَ یُغْوِیْ وَھٰذَا یُشَنْطِرٗ ۱۰۲… اور یہ شخص بلندیوں کے حصول میں ہمیشہ سوچتا رہتا ہے اور یہ گمراہ کرتا ہے اور یہ گالیاں بکتا اور بے آبرو کرتا ہے۔ وَھٰذَا الْعَلِیْلُ الْجِسْمُ یَرْتَادُ مَوْتُہٗ فَلَا یَعْدُوْنَ الْمَوْتَ فَھُوَ مُقَدَّرٗ ۱۰۳… اور یہ بیمار جسم ہے جسے اس کی موت ہلاکت کے گڑھے میں ڈالے گی تو موت ان کا مقدر ہے۔ موت سے بچ کر کہیں جا نہیں سکتے۔ وَھٰذَا الزَّکِیُّ الطَّاہِرُ الْاَصْلُ قَدْ حَوٰی عُلُوْمًا فَیَرْضَی الْخَلْقَ وَھُوَ مُوَقَّرٗ ۱۰۴… اور یہ صاف ستھرا، پاکیزہ اور اصلی ہے جس نے کئی علوم محفوظ کر رکھے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اﷲ کی مخلوق کو وہ خوش رکھتا ہے اور لوگوں کے ہاں وہ معزز ہے۔ عَلَی اَنَّ اَحْوَالَ الْوَرٰی لَا یَعُدُّھَا خَبِیْرَ اُنَاسٍ بِالْحِسَابِ مُرَزِّرٗ ۱۰۵… علاوہ ازیں لوگوں کے احوال کو انسانوں میں سے بہت زیادہ خبر رکھنے والا اور حساب وکتاب میں بڑا ماہر بھی نہیں۔ گن سکتا اور نہ شمارکر سکتا ہے۔ وَلَا یَعْلَمُ الَاِحْوَالَ اِلَّا مَلِیْکُنَا خَبِیْرٌ بِقِطْمِیْرٍ وَمَا ھُوَ اَصْغَرٗ ۱۰۶… اور نہیں جانتا جملہ احوال کو مگر ہمارا مالک وبادشاہ جو کھجور کی گٹھلی کے باریک چھلکے اور جو اس سے بھی بہت چھوٹی چیز کی خبر رکھتا ہے۔ عَلِیْمٌ بِاَدْوَائِ الْوَرٰی وَدَوَائِھِمْ فَمَنْ َشائَ فَلْیُوْمِنْ وَمَنْ شَائَ یَکْفُرٗ ۱۰۷… جو لوگوں کی بیماریوں (کفر وشرک وغیرہ) اور ان کی دواؤں اور علاجوں کو بھی جانتا ہے۔ سو اب جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کفر اختیار کرے۔ فَمَکَّۃَ اَھْلُھَا وَسُکَّانُھَا بِھَا لَادَرٰی بِمَا فِیْھَا شِعَابًا وَاجْرَرٗ ۱۰۸… سو اہل مکہ اور اس کے باشندوں کو نیز اس (مکہ) میں رہنے والے بڑے قبیلوں اور خاندانوں اور خانہ بدوشوں سب کو وہ (علیم) بخوبی جانتا ہے۔ اَلَمْ تَرَ جَعْفَرُ الْکِرَامِ وَقَدْ اَتٰی خَبِیْثٌ رَشِیْدًا بِالْمُغِیْبَاتِ یُخْبِرٗ ۱۰۹… کیا تو نہیں دیکھتاکہ ایک معزز آدمی جو کہ بہت سمجھدار ہے کے پاس (مرزے لعین جیسا) شیطان آکر غیب کی (جھوٹی) خبریں دیتا ہے۔ وَاَخْبَرَ حِیْنًا اَنَّ یَوْمَ وَفَاتِہٖ قَرِیْبٌ بِلَا رَیْبٍ وَذَا سَوْفَ یُقْبَرٗ