احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
عَلٰی اِنَّ اَخْبَارًا بِرَیْبٍ یُرِیْبُھَا وَمَحْزُہٗ الْرِیَّابُ اَمْرٌ مُخْتَعَرٗ ۹۳… علاوہ ازیں تہمت وشک کی روایات اتنی ہیں جنہوں نے اس (ابن صیاد) کا معاملہ مشکوک کر دیا اور اس کا ڈرا واحد سے بڑھ گیا گویا وہ دھوکے باز جیسا ہے۔ وَلَیْسَ مِنَ الْحَقِّ الْحَقِیْقِ لَدَی الْوَرَیٰ وَلَا مِثْلُہٗ یُجْنٰی وَیُوْعٰی وَیُوْثَرٗ ۹۴… اور مخلوق کے ہاں فی الواقع اس کی کوئی حقیقت نہیں اور نہ لائق اعتبار سچ ہے اور نہ اس جیسی بات کو حاصل کیا جاتا ہے اور نہ محفوظ کر کے اسے نقل کیا جاتا ہے۔ وَدَعْوَی الْمَسِیْحِ الْقَادِیَانِیِّ اِنَّنِیْ اَقُوْلُ عَلٰی عِلْمٍ ھَبَائٌ تَخْتَعَرٗ ۹۵… اور مسیح قادیانی کے دعویٰ کی حقیقت میں علم ودانش کے ساتھ کہتا ہوں کہ وہ ہوا میں اڑتی ہوئی دھوکے باز غبار ہے۔ فَقَدْ اَبْطَلُوْا دَعْوَاہٗ مَنْ غَیْرِ رِیْبَۃٍ مِرَاْرًا لَمْ یُنْکِرْہٗ اِلَّا الْمُنْکِرٗ ۹۶… سو حضرات علماء کرام نے بلا کسی دغدغہ اور شک وشبہ کے بیسیوں مرتبہ اس کے دعویٰ کو باطل اور لچر کیا۔ اس حقیقت کا انکار سوائے منکر اور ضدی کے اور کوئی نہیں کرتا۔ عَجِبْتُ لِقَوْمِیْ کَیْفَ زَالَ عَقُوْلُھُمْ یَھْدُوْنَ اَسًّا اَمْرُہٗ لَا یَشْنَرٗ ۹۷… مجھے اپنی قوم پر تعجب ہے کہ ان کی عقلیں کیسے ختم ہو گئیں کہ وہ مجہول الحال غم ورنج میں ڈالنے والے فسادی آدمی کے راستہ پر چلنا چاہتے ہیں جس کا حال سنجیدہ نہیں ہے۔ اَلَمْ یَنْظُرُوْا اَنَّ الْفِرَاسَۃَ حَقُّنَا اِذَا حَصَلَتْ فِیْنَا بِہٖ نَتْدَخُِرٗ ۹۸… کیا وہ سوچتے اور غور وفکر نہیں کرتے کہ فراست وذہانت تو ہمارا حصہ اور حق ہے جب وہ ہمارے اندر آتی ہے تو ہم ضرورت کے وقت تک کے لئے اس کو ذخیرہ کر لیتے ہیں۔ فَنُخْبَرُ طَوْرًا اَنَّ ھٰذَا یَضُرُّنَا وَھٰذَا یُفِیْدَ الْقَوْمَ حَقًّا وَیَنْصُرٗ ۹۹… پس ہم حد سے زیادہ بتلاتے اور سمجھاتے ہیں کہ یہ چیز ہمارے لئے نقصان دہ ہے اور یہ حق اور سچ ہے جو قوم (مسلمانوں) کے لئے مفید ہے۔ لہٰذا اس کی مدد کی جائے۔ وَھٰذَا یَرُوْمُ الْعِلْمَ وَالدِّیْنَ وَالْہُدٰی وَھٰذَا الْمُشْمَخِرُ الْغَرُوْرُ یُدَنْقِرٗ ۱۰۰… اور یہ شخص علم اور دین اور ہدایت کی ترغیب دیتا اور اس کے حصول کی خواہش پیدا کرتا ہے اور یہ شخص متکبر بڑا دھوکے باز اور بے آب وگیاہ زمین کی طرح ہے (جو ہر قسم کے نفع پہنچانے سے خالی ہے) وَھٰذَا یُقِیْمُ الْخَلْقَ عَنْ نَھْجِ الْعَمٰی وَھٰذَا یُزَکِّیْھِمْ وَھٰذَا یُطَھِرٗ ۱۰۱… (اور ظاہر یہ کرتا ہے کہ گویا) یہ شخص جہالت وگمراہی کی راہ سے مخلوق کو بچا کر سیدھی راہ