احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
۸۴… باربار گرم تنور کی طرح جوش مارتا ہے اور بعض اوقات شیر کی طرح اپنے پنجوں کے بل چیتا ہے اور اپنے مالک پر حملہ کر کے اس کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اَلَمْ یَدْرِ اَنَّ الْاِطْلَاعَ عَلَی الْمُغِیْبِ لَا یَنْفَعُ الْمَرْئَ الَّذِیْ لَا یَعْذِرٗ ۸۵… کیا اسے معلوم نہیں کہ غیب پر واقفیت اس آدمی کے لئے مفید نہیں جو کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہونے والا نہ ہو۔ اِذَا کَانَ مِمَّا لَیْسَ یَعْثِرُہٗ عَلٰی مَشَارِعٍ لِلشَّرْعِ الْجَدِیْدِ فَیُخْبِرٗ ۸۶… بالخصوص اگر وہ (اﷲ تعالیٰ) شریعت جدیدہ کے گھاٹ پر کسی کو مطلع نہ کرنا چاہے تو وہ بتلا دیتا ہے۔ (اگر کوئی پھر بھی زبردستی اس اطلاع کا دعویٰ کرے تو رسوا ہو جاتا ہے) وَذٰلِکَ مُخْتَصٌّ بِمُخْتَارِ ذِیْ الْعُلَا تَبَارَکَ وَیُعْطِیْ مَنْ یَّشَائُ وَیُقَتِّرٗ ۸۷… اور ان قوانین شرعیہ پر اطلاع دینا عالیشان اﷲ تبارک وتعالیٰ کے انتخاب اور چناؤ کے ساتھ مختص ہے۔ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نہیں دیتا۔ وَاِلَّا فَدُخْ قَالَہٗ لِنَبِیِّنَا جِھَارًا فَلَمْ یُنْکِرْہٗ اِلَّا الْمُعَذْمِرٗ ۸۸… ورنہ ہمارے نبی(a) کے روبرو (ابن صیاد نے) دخ (دھواں) کا کلمہ کہا تھا اس کا انکار صرف ضدی ہی کر سکتا ہے۔ جِھَارًا بِلَاشَکٍّ وَحَرِیْبٍ وَرِیْبَۃٍ بِمَحْضَرِ اَصْحَابٍ صَغِیْرٍ مُصَغَّرٗ ۸۹… ہاں! بغیر کسی شک وکھٹک اور جنگ وجدل کے صحابہؓ کی موجودگی میں آپa کے روبرو چھوٹے بچے نے (لفظ دخ) کہا۔ وَلَیْسَ نَبِیُّنَا عِنْدَنَا بَلْ مُحَقَّرٗ صَبِیٌّ وَفِیْ اَمْرِہٖ لَا یُوَقَّرٗ ۹۰… اور وہ ہمارے نزدیک ہمارا نبی نہیں تھا بلکہ ایک بے قدر بچہ تھا اور اس کے کام میں کوئی سنجیدہ پن اور ٹھہراؤ بھی نہیں تھا۔ وَلَیْسَ وَلِیًا قَائِمًا بَمُحَبَّتِہٖ لِاَمْرِ الْاِ لَہِ الْحَقِّ ذَاکَ الْجَوْکَرٗ ۹۱… اور وہ ولی بھی نہیں تھا کہ اﷲتعالیٰ جو معبود حقیقی ہے کے امر کی وجہ سے اس کی محبت قائم ہو وہ تو خود شعبدہ باز اور گم کردہ راہ تھا۔ بَلْ شَکَّ فِیْ اِسْلَامِہٖ وَوَفَاتِہٖ سِوَاہُ وَذَا یُرْوٰی وَیُوْعٰی وَیُوْثَرٗ ۹۲… بلکہ برابر طور پر اس کے اسلام لانے اور اس کی وفات میں شک چلا آرہا ہے اور اس بات کو محفوظ بھی کیا جارہا ہے اور نقل بھی۔