احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
فَمَاذَا حِرَابُ الْقَوْمِ بَعْدَ رَسُوْلِنَا مَسَیْلَمَۃُ الْکَذَّابِ اِذَجَائَ یَاشُرٗ ۶۷… جب مسیلمۃ الکذاب نے ہمارے پیغمبر (حضورa) کی ختم نبوت کے بعد دعویٰ نبوت کیا تو مسلمانوں نے کس طرح نیزہ بازی کر کے اسے ٹھکانے لگایا۔ وَمَاذَا اتِّفَاقُ الْقَوْمِ بَعْدَ رَسُوْلِنَا عَلٰی اَنِ الْہَامَ الْوَرَیٰ لَا یُھْزَبَرٗ ۶۸… ہمارے پیغمبر(a) کے بعد مسلمانوں نے کیسا اتفاق کر لیا کہ اب مخلوق کے سر نہیں کاٹے جائیں گے۔ (کیونکہ ختم نبوت امت مسلمہ کا اعزاز ہے) وَلَیْسَ بِبُرْھَانٍ عَلٰی مَنْ دَعَاہُ مِنْ کِرَامٍ خَلِیْفَۃَ الْکَرِیْمِ فَذَکِّرُوْا ۶۹… معزز لوگوں میں جو اسے (مرزاقادیانی کو) خلیفہ یا شریف آدمی سمجھتا ہے ان کے پاس اس (دعویٰ) پر کوئی دلیل نہیں۔ لہٰذا ہوشیار ہو جاؤ۔ وَلَیْسَ بِمُغْنٍی مَنْ دَعَاہُ مَنَ النَّصُوْصِ بَلْ اَمْرُہٗ اَمْرٌ عَجِیْبٌ فَیُھْجَرٗ ۷۰… اور نہ ہی نصوص قطعیہ اس کے دعویٰ (کاذب) پر کام آسکتی ہیں۔ بلکہ اس کا عجیب حال ہے (کہ ہر وقت قلا بازیاں کھاتا رہتا ہے) لہٰذا اسے یکسر ترک کر دیا جائے۔ عَجِیْبٌ عَلَیْنَا الْمُسْلِمِیْنَ اتِّبَاعُہٗ وَلَوْ جَائَ فِیْ اَثْوَابٍ یَتَبَخْتَرٗ ۷۱… تعجب ہے ہم مسلمانوں پر کہ (اس کے جھوٹا ثابت ہونے کے بعد) بھی اس کی اتباع کریں۔ اگرچہ وہ اپنے لباس میں اتراتا ہوا ناز ونخرے سے چل کر آئے۔ عَجِیْبٌ عَلَیْنَا بَعْدَ اِقْرَارِنَا بِمَا اَتَانَا بِہٖ ذَاکَ النَّبِیُّ الْمُطَّھَّرٗ ۷۲… ہم پر تعجب ہے کہ پاک پیغمبر(a) کی شریعت جو آپ ہمارے پاس لے کر آئے اور آپ کی ختم نبوت کے اقرار کے بعد کہ ہم اس جھوٹے کی اتباع کریں۔ اَیَتْرُکُ ذَاکَ الْعَذْبُ سَاغَ حَلَالُہٗ بَالَ رَأہُ الْمَرْئُ کَالنَّھْرِ یَسْجُرٗ ۷۳… کیا اس میٹھے پانی کو چھوڑا جاسکتا ہے جس کا پینا حلال اور خوشگوار ہے۔ اس کا حال تو یہ ہے کہ مسلمان آدمی اسے موجیں مارتا ہوا دریا تصور کرتا ہے۔ تُلَوِّنَ فِیْ رِقْرَاقٍ وَکَانَ تُلَوِّنَ غَوْلٌ خِیْثَعْوُرٌ تَخْتَعِرٗ ۷۴… دھوکہ دہی کی چمک میں طرح طرح کے رنگ بدلتا ہے۔ جیسا کہ شیطانوں، بھیڑیوں اور دھوکہ باز عورتوں کی جماعت طرح طرح کے رنگ بدل کر دھوکہ دیتی ہیں۔ سَمِعْنَا وَاَقْرَرْنَا بِاَنَّ ثَلَاثَۃٌ مِنَ الْاَوْجُہِ اللّٰتِی تَلُوْحُ وَتَزْھَرٗ ۷۵… ہم نے سنا اور مان لیا کہ تین قسم کے چہرے ہیں جو چمکتے اور گلاب کے پھول کی طرح