احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
بدبخت ہی کرسکتا ہے فَکَیْفَ یَقُوْلُ الْمَرْئُ اِنِّی مَسِیْحُکُمْ وَلَیْسَ شَرِیْکًا فِی النَّبُوَّۃِ یُنْذِرٗ ۵۰… کیسے دعویٰ کرتا ہے آدمی (بدبخت قادیانی) کہ میں تمہارا مسیح ہوں۔ حالانکہ وہ نبوت میں بھی شریک نہیں جو (لوگوں کو) ڈرائے۔ فَأِنْ قَالَ اِنِّی ظِلُّہٗ لَا اَصِیْلُہٗ فَمَا الظِّلُ اِلَّا ضِدُّہٗ الْمُسْتَحْقَرٗ ۵۱… اگر وہ کہتا ہے کہ میں ظلی نبی ہوں، حقیقی نبی نہیں ہوں تو یاد رکھیں: کہ سایہ تو اصل کی ضد ہے۔ جسے حقیر سمجھا جاتا ہے۔ فَھٰذَا ھُوَ الْمَحْرُوْمُ مِنْ نُوْرِ شَمْسِہٖ وَذَاکَ مُضِیئٌ نَیِّرٌ مُتَنَوَّرٗ ۵۲… یہ (بدبخت) تو (چمگادڑ) کی طرح آفتاب نبوت کی روشنی سے بھی محروم ہے۔ جو (آفتاب نبوت) سراپا نور ہے اور پورے عالم میں روشنی پھیلا رہا ہے۔ یَبَائِنْ ھٰذَا ذَاکُ حَقَّا بِلَا مُرًّا فَھٰذَا ھُوَ الْعَرْضُ الَّذِیْ یُتَھَوَّرٗ ۵۳… یہ (بدبخت) آفتاب نبوت سے بلاشک وشبہ مختلف اور مبائن ہے (جو بالکل میل نہیں کھاتا) بلکہ یہ تو خام اور ردی سامان ہے جسے گرایا جاتا ہے۔ وَذَاکَ مَحَلٌّ قَائِمٌ بِاُصُوْلِہٖ بِنَائٌ قَوِیٌّ اَمْرُہٗ لَا یُصَوَّرٗ ۵۴… اور وہ (آفتاب نبوت) تو ایسا مضبوط محل ہے جو اپنی پختہ بنیادوں پر قائم ہے۔ یعنی وہ ایسی مضبوط عمارت ہے جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ فَاِنْ کَانَ ھٰذَا مِثْلَہٗ اَوْ مَثِیْلَہٗ فَقُلْ کُلُّنَا الْاَمْثَالُ وَاَطَالَ مُخْبِرٗ ۵۵… اگر یہ (ملعون قادیانی) اس کا مثل یا اس کا مثیل ہے تو تم کہہ دو! کہ ہم سبھی مثل ہیں اور پہلو بہ پہلو ہونے کی تو مخبر صادق نے خبر دی ہے۔ فَقَالَ نَبِیُّ اللّٰہِ اِنِّی مِثْلُکُمْ وَلَیْسُوْا النَّبِیِّیْنَ الْکِرَامَ فَفَکِّرُوْا ۵۶… سو اﷲ کے نبی(a) نے فرمایا۔ بے شک میں تمہاری طرح ہوں۔ حالانکہ سبھی انسان معزز نبی نہیں بن گئے؟ کچھ تو سوچو! لِاَنَّھُمْ مِثْلُ النَّبِیِّ لِکَوْنِھِمْ اُنَاسًا کَمَا کَانَ النَّبِیُّ فَحَرِّرُوْا ۵۷… کیونکہ وہ سب انسان (بشریت میں) نبی کے مثل ہیں۔ اس لئے کہ وہ بھی تو نبی (علیہ السلام) کی طرح بشر ہیں۔ لہٰذا جواب دو۔ فَمَا قَاسَ مَرْدُوْدٌ بِقَوْلٍ اَقُوْلُہٗ فَقَدْ قُلْتُ مَافِیْہِ الْکِفَایَۃُ فَاشْکُرُوْا