احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
رَجَعْنَا اِلٰی مَا قَدْ اَتَیْنَاہٗ اَوَّلًا وَقُلْنَا اَرَدْنَا مِنْہُ مَاھُوَ یُزْیَرٗ ۲۳… اب ہم اسی بات کی طرف آتے ہیں۔ جسے ہم نے پہلے بیان کیا اور ہماری مراد وہی کتاب ہے جس کی زیارت کی جاتی ہے۔ کِتَابٌ حَوٰی مَایَتْبِعُہُ اُوْلُوْ النُّہٰی مِنَ الْھُدٰی وَالْعِلْمُ الّٰذِیْ ھُوَ الْبَحْرٗ ۲۴… یعنی وہ کتاب جو ہدایت اور علم کے (ناپید اکنار) سمندر پر مشتمل ہے اور ارباب عقل اس کی پیروی کرتے ہیں۔ فَلَوْلَاہُ کُنَّا فِیْ الضَّلَالِ کَغَیْرِنَا وَذُقْنَا کَمَا ذَاَقُوْہٗ اَمْ ھُوَ اَکْثَرٗ ۲۵… اگر وہ کتاب نہ ہوتی تو غیر لوگوں کی طرح ہم بھی گمراہی میں ہوتے اور ہم بھی ان کی طرح گمراہی کا وبال چکھتے یا وہ غالب ہوتے۔ کِتَابٌ شِفَائٌ لِلصُّدُوْرِ وَیَالَہٗ مِنَ الْخَیْرِ وَالْفَضْلِ الَّذِیْ لَایُغْمَرٗ ۲۶… وہ ایسی کتاب ہے جو سینوں کے (امراض) کے لئے شفاء (کا کام دیتی) ہے اور اس قدر خیر وفضل (ربانی) کو لئے ہوئے ہے۔ جس کی تہہ تک غوطہ نہیں لگایا جاسکتا۔ کِتَابٌ ھَدَانَا حُسْنَ اَخْلَاقِ رَبِّنَا کِتَابٌ ھَدَاہُ خَیْرَکُمْ لَایُزَنْتِرٗ ۲۷… وہ ایسی کتاب ہے جو ہمارے رب کے (عطاء کردہ) حسن اخلاق کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ وہ ایسی کتاب ہے جس نے تمہاری خیر بتلائی اور بتلانے میں کوئی کمی باقی نہیں رکھی۔ کِتَابٌ ھَدَانَا اَنَّ فَجَّ رَسُوْلِہٖ ھُوَالْمَلِکُ الْاَبْھٰی السَّنِیُّ الْمَظْھَرٗ ۲۸… وہ ایسی کتاب ہے جس نے ہمیں بتلایا کہ اﷲ کے رسول ہی (کی شریعت) کشادہ راستہ ہے، اور وہ خوبصورت چہرے والے بادشاہ ہیں جن کے مرتبہ کی بلندی ظاہر ہے۔ کِتَابٌ ھَدَانَا الْاِجْتِمَاعَ فَلَا نَرَیٰ عَلَی الْحَقِّ مَنْ وَافْیٰ اِلَیْنَا یُبَحْثِرٗ ۲۹… وہ ایسی کتاب ہے جس نے ہماری حق پر مجتمع رہنے کی رہنمائی کی۔ سو اب جو ہمارے پاس بحث ومباحثہ کے لئے آئے اسے ہم حق پر نہیں سمجھتے۔ یُفَرَّقُ شَمْلَ الْمُسْلِمِیْنَ بِقَوْلِہٖ اَنَا الْمُقْتَدٰی الْجَرُّ الْاِمَامُ الْمُوَزِّرٗ ۳۰… جس نے اپنے ان الفاظ کے ساتھ مسلمانوں کی جملہ جماعتوں کی اتحاد کو پارہ پارہ کیا اب میں ہی اقتداء کے لائق سب کو کھینچنے اور سب کا بوجھ اٹھانے والا امام ہوں۔ اَنَا الْحُجَّۃُ الْبَیْضَائُ فِیْ کُلِّ سَاعَۃٍ اَغُوْصُ عَلٰی عِلْمِ عَلِیْمٍ وَاَصْدِرٗ ۳۱… (کہتا ہے) میں ہی ہر لمحہ (بحیثیت) روشن دلیل (کام دیتا) ہوں اور میں اﷲ کے علم