احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
۱۴… (اب) ہم اس عمل کی طرف راغب ہو گئے ہیں جو باقی رہنے والا اور عمدہ ذخیرہ بننے والا ہے، اور ہر اس عمل میں اﷲ کی رضا کو مقصود بنالیں گے جس کا ذخیرہ بنایا جاسکتا ہے۔ فَاَوَّلُ مَا یَعْلُوْ بِہِ الْمَرْئُ فِی الْوَرٰی قَبُوْلٌ لِمَّا قَالَ لْاِلٰہُ الْمُکَبِّرٗ ۱۵… سب سے پہلا وہ کام جس سے آدمی بلند وبرتر ہو جاتا ہے وہ اس اﷲ کے حکم کو قبول کرنا ہے جو کہ عظیم الشان معبود ہے۔ وَتَسْلِیْمُ اَحْکَامٍ اَتَتْ فِیْ کِتَابِہٖ مُرَادِیْ بِہٖ ذَاکَ الْکِتَابُ الْمُنَوَّرٗ ۱۶… اور تمام ان احکام کو ماننا ہے جو اس کی کتاب میں مذکور ہیں۔ اس کتاب سے میری مراد روشن کتاب (قرآن مجید) ہے۔ مُرَادِیْ بِہٖ مَا قَدْ تَرَاہُ مُفَصَّلًا بِاَیْدِی الْکِرَامِ الْمُسْلِمِیْنَ وَیَزْیِرٗ ۱۷… اس کتاب سے میری مراد وہی کتاب ہے جسے تو واضح طور پر دیکھتا ہے جو معزز مسلمانوں کے ہاتھوں میں ہے اور ہر مسلمان اس کی زیارت کرتا ہے۔ وَکَیْفَ یُرِیْدُوْنَ الْاُنَاسَ بِہٖ فَہُمْ سَوَائٌ عَلَیْھِمْ اَنْذَرُوْا اَمْ تُنَاذَرُوْا ۱۸… اور اس کتاب کے ہوتے ہوئے لوگوں کو کیسے (گرفتار کرنا) چاہیں گے۔ لہٰذا ان کے لئے برابر ہے کہ وہ عہد وپیمان کریں یا اپنا بچاؤ کریں۔ فَمَنْ کَانَ مِنْھُمْ مُرْسَلًا کَانَ مُرْسَلًا اِلٰی نَفْسِہٖ اَوْغَیْرِہٖ ذَاکَ یُعْسِرٗ ۱۹… جو بھی ان میں رسول ہے تو وہ اﷲ کا فرستادہ ہے۔ اس کی اپنی طرف سے یا دوسروں کی طرف سے یہ بات مشکل ہے۔ وَذَاکَ لِاَنَّ الْغَیْرَ اَیْضًا کَمِثْلِہِ فَمَنْ کَانَ مِنْھُمْ آمِرًا کَانَ یُؤْمَرٗ ۲۰… اور یہ اس وجہ سے کہ غیر بھی تو اسی کی طرح ہے۔ لہٰذا جو آمر (حکم چلانے والا) ہے تو وہ مأمور (حکم دیاہوا) بھی ہے۔ وَمَامُوْرُھُمْ اَیْضًا کِتَابٌ وَآمِرٗ لَاِمْرِہٖ حَقًا کَذٰلِکَ یُعْثَرٗ ۲۱… اور جس کا حکم دیا گیا ہے وہ کتاب (قرآن) ہے اور حکم دینے والے کا حکم برحق ہے۔ اس بات سے برگشتگی گمراہی ہے۔ وَاِعْشَارُ شَیْئٍ نَفْسُہٗ مِثْلَ مَامَضٰی عَسِیْرٌ مُحَالٌ مِّثْلَہٗ لَایَتَیَسَّرٗ ۲۲… اور کسی کا اپنے آپ کو لغزش میں ڈالنا جیسا کہ ابھی بیان ہوا بہت ہی دشوار اور ناممکن ہے، اس جیسا فعل آسان کام نہیں ہے۔