احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
غلام فرنگ رکھنے کی پوری کوشش جاری رکھی اور کبھی بھی آزادی اور حریت کے لئے کام نہ کیا۔ بنابرآں اس شخص کا وجود اسلام اور اہل اسلام کے لئے بجائے نعمت کے ایک لعنت وزحمت بنارہا اور برعکس نہند نام زنگی کافور والامعاملہ ہے۔ الجواب ثالثاً یہ کہ بنظر مرزا دونوں فقروں کا قرآن مجید میں ہو کر وہاں سے نقل ہونا بھی الہام مذکور کو مخدوش ومجعول قرار دیتا ہے جب کہ فقرۂ اوّل قرآن مجید میں نہیں ہے۔ مرزاقادیانی کا یہ کہنا کہ ہر پیغمبر خدا کے الہامات کا اپنی قوم کی زبان میں ہونا ضروری نہیں ہے۔ غلط ہے اور اس کے نبی ورسول ہونے کی تکذیب کرتا ہے۔ کیونکہ اگر اس کے الہامات غیرقومی زبان میں ہوں گے تو وہ اپنی قوم کے آگے اپنے الہامات کو پوری ذین نشین وضاحت سے پیش نہیں کر سکے گا اور نہ اس کی قوم ان الہامات سے پوری طرح پر مستفید ہوسکے گی۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید نے سچے رسول کی یہ علامت بتائی ہے کہ اس کے الہامات اس کی قومی اور مادری زبان میں ہوں گے۔ جیسا کہ ارشاد ہے: ’’وما ارسلنا من رسولٍ الا بلسان قومہ لیبین لہم (۱۴:۵)‘‘ {ہم نے ہر رسول کو اس کی قومی زبان میں رسول بنا کر بھیج ہے تاکہ وہ ان کو اپنا مقصد سمجھا سکے۔} مطلب یہ ہے کہ خداتعالیٰ کی طرف سے ہر رسول اپنی قومی زبان میں پیغامات خدالایا ہے تاکہ وہ اپنی قوم کے آگے پیغامات خدا کی صحیح اور دل نشین وضاحت کر سکے۔ ان حالات میں جس نبی ورسول کے الہامات اس کی مادری وقومی زبان میں نہیں ہوں گے وہ سچا رسول نہیں ہے۔ بلکہ کاذب وبطال ہے۔ چونکہ مرزاقادیانی کے تمام الہامات غیرمادری اور غیر قومی زبانوں میں ہیں اور پنجابی زبان میں اس کا کوئی الہام نہیں ہے۔ اس لئے یہ شخص نبی ورسول نہیں ہے بلکہ بطال ودجال ہے۔ جاننا چاہئے کہ آیت بالا میں بلاغت وفصاحت کے اعتبار سے ’’قصر الموصوف فی الصفۃ‘‘ ہے۔ جس کا مفہوم یہ ہے کہ ہر رسول رسالت پانے میں اپنی قومی زبان کا پابند ہے اور اس کی قومی زبان رسول میں پابند نہیں ہے۔ بلکہ وہ زبان رسول اور اس کی قوم اور دیگر افراد میں بھی پائی جائے گی۔ لیکن سچا رسول الہامات خدا لینے میں اپنی قومی زبان کا پابند رہے گا۔ یہ پابندی اس لئے لگائی گئی ہے تاکہ رسول سمجھ سکے کہ اس کو ملنے والے الہامات رحمانی ہیں، یا یہ الہامات شیطانی سازش کا نتیجہ ہیں۔ چونکہ مرزاقادیانی آیت ہذا کے معیار صداقت پر پورا نہیں اترا۔ اس لئے یہ شخص شیطان کا فریب خوردہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ’’غلام احمد قادیانی/۱۳۰۰‘‘ اور ’’ذریۃ شیطانیۃ/۱۳۰۰‘‘ کے اعداد حروف برابر ہیں۔ جس سے وہ فرزند ابلیس بنتا ہے۔