احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
رسول اﷲ کہہ کر خاتم النّبیین بتایا گیا ہے اور مطلب یہ ہے کہ آپ رسول خدا بننے کے بعد تمام صاحب کتاب اور بے کتاب اور صاحب شریعت اور بے شریعت انبیاء ورسل کے خاتم ہیں۔ یعنی آپa تمام شرعی اور غیرشرعی اصلی اور فرعی، بروزی وغیربروزی سب انبیاء ومرسلین کے آخری فرد ہیں۔ گویا کہ آپ کے بعد کسی شخص نے بحیثیت ایک نبی ورسول کے مبعوث نہیں ہونا ہے۔ ۴… مرزاقادیانی نے لفظ ’’خاتم النّبیین‘‘ کا معنی نبی تراش، یا نبی ساز بھی کیا ہے جو سراپا غلط اور دجالانہ تاویل وتفسیر ہے۔ کیونکہ اگر خاتم کا معنی مہر لگانے والا کیا جائے تو پھر مطلب یہ ہوگا کہ آپ انبیاء کو مہر لگانے والے ہیں۔ یعنی ان کے مصدق ہیں اور یہ مطلب قطعاً نہیں ہے کہ آپ انبیاء تراش یا انبیاء ساز ہیں۔ کیونکہ وہ مہر لگانے سے قبل انبیاء بن چکے تھے اور محمدی مہر ان پر بعد میں لگی۔ جس نے ان کی تصدیق وتائید کافریضہ انجام دیا اور اگر بفرض محال یہاں پر مرزائی مفہوم مرادہوتا تو پھر یہ لفظ بجائے ’’خاتم النّبیین‘‘ کے ’’صانع النّبیین‘‘ (انبیاء ساز) یا ’’خارق النّبیین‘‘ (انبیاء تراش) ہوتا۔ ۵… چونکہ آپa کو آیت زیر بحث میں ’’خاتم النّبیین‘‘ کہاگیا ہے۔ لیکن ’’خاتم الرجال‘‘ نہیں کہاگیا۔ اس لئے آپ کے بعد انبیاء ورسل کا آنا ممنوع ہے۔ لیکن رجال صالحین کا آنا ممنوع نہیں ہے۔ چنانچہ عیسیٰ علیہ السلام آپ کے بعد مرد صالح کے طور پر آئیں گے اور بحیثیت نبی ورسول کے نہیں آئیں گے۔ کیونکہ نبوت محمدیہ کے سامنے اس کی نبوت ورسالت اس طرح مستور ومحجوب رہے گی۔ جیسا کہ آفتاب کا طلوع ستاروں اور سیاروں کو محجوب ومستور کردیتا ہے۔ ۶… آپa کو آیت زیر بحث میں ’’خاتم النّبیین‘‘ کہاگیا ہے اور ’’خاتم الصدیقین‘‘ اور ’’خاتم الشہدآء‘‘ اور ’’خاتم الصالحین‘‘ نہیں کہاگیا۔ اس لئے ثابت وواضح ہوگیا کہ آپ کے بعد نبوت کی ہمہ اقسام ختم اور بند ہیں اور صرف صداقت وشہادت وصلاحت ساری وجاری ہیں۔ یعنی نبوت ورسالت کے علاوہ امت محمدیہ پر تمام انعامات وفضائل کشادہ اور قابل عطاء ہیں۔ بلکہ عطاء ہورہے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔ لیکن حصول نبوت ورسالت ممتنع رہے گا۔ ورنہ انعامات اربعہ (نبوت وصداقت وشہادت وصلاحت) میں سے صرف ختم نبوت کی تخصیص الذکر بیکار اور بے محل قرار پائے گی۔ ۷… لفظ (خاتم النّبیین) کے اندرلفظ ’’خاتم بفحۃ التاء‘‘ ہوکر بمعنی انگوٹھی ومہر ہے جب کہ انگوٹھی ایک حلقہ اور ایک نگینہ پر مشتمل ہوتی ہے اور مطلب یہ ہے کہ جیسے انگوٹھی کا حلقہ لابس انگلی کو محیط ہوتا ہے اور انگلی اس میں محاط ومحصور ہوتی ہے اسی طرح آپa پر بھی تمام انبیاء ورسل کو