احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
متشابہات ہے۔ جیسا کہ قرآن حکیم فرماتا ہے: ’’وما قتلوہ وما صلبوہ ولٰکن شبہ لہم‘‘ {یہود نے نہ حضرت مسیح کو قتل کیا ہے اور نہ صلیب پر لٹکایا ہے۔ بلکہ یہی واقعہ ان پر مشتبہ رہا۔} مرزاقادیانی نے اسی مشتبہ واقعہ کو اپنی بہت سی کتابوں میں درج کر کے اپنا زور قلم نمایاں کیا ہے اور اپنے آپ کواسی آیت زیغ کا بروز اور مصداق ومورد بنالیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مرزائی تحریک کا سال آغاز بارہ صد نوے اعدادی طور پر فقرہ ’’فی قلوبہم زیغ/۱۲۹۰‘‘ سے برآمد ہوکر مرزاقادیانی کو کجرو اور زائغ القلب بنا لیتا ہے اور پھر وہ اعداداً ’’غدار النباء/۱۲۹۰‘‘ بمعنی غدار الانبیاء بھی ہے اور پھر قرآن مجید کی تائید وتوثیق میں دانیال نبی نے بھی مرزائی تحریک کا سال آغاز بیان کر دیا ہے اور اسے ایک مکروہ اور اجاڑنے والی تحریک قرار دیا ہے۔ چنانچہ کتاب دانیال باب:۱۲، آیت:۱۲ میں مذکور ہے کہ: ’’جس وقت سے دائمی قربانی موقوف کی جائے گی اور وہ اجاڑنے والی مکروہ چیز نصب کی جائے گی۔ ۱۲۹۰ دن ہوں گے۔‘‘ چونکہ بعض دفعہ الہا می کتابوں میں ایام سے سال مراد ہوتے ہیں۔ اس لئے یہاں پر ۱۲۹۰ دن سے ۱۲۹۰ سال مراد ہیں جو مرزائی تحریک کا سال آغاز ہے اور پھر یہاں پر دائمی قربانی کے موقوف ہونے سے تنسیخ جہاد مراد ہے اور اجاڑنے والی مکروہ چیز سے مراد اجرائے نبوت ہے جو مرزائی تحریک کے مغلوب کفا مسائل ہیں۔ ج… ’’قل للذین کفروا ستغلبون وتحشرون الیٰ جہنم وبئس المہاد‘‘ {اے پیغمبر! کفار کو کہہ دیجئے کہ تم مغلوب رہو گے اور دوزخ کی طرف لائے جاؤ گے۔ جو برا ٹھکانا ہے۔} اس آیت میں کفار کی مغلوبیت ومحکومیت اور ان کے حشر بد کا بیان ہے اور پھر اعدادی طور پر اس میں مرزاقادیانی کی محکومیت ومغلوبیت کا بھی اشارہ ملتا ہے۔ کیونکہ جملہ ’’ستغلبون‘‘ اور ’’مرزاغلام احمد قادیانی‘‘ کے اعداد برابر ہیں جو ۱۵۴۸ ہیں جس سے قرآن مجید کی چودہ صد سال قبل کی اعدادی پیش گوئی صحیح طور پر پوری ہوگئی اور مرزاقادیانی عمر بھر انگریز کافر کا محکوم وغلام اور ان کا بندۂ بے دام بنا رہا اور وہ ہمیشہ مغلوب الکافرین رہا۔ جیسا کہ اعداداً ثابت ہے۔ (مرزاغلام احمد قادیانی/۱۵۴۸) ’’مغلوب الکٰفرین الی الابد/۱۵۴۸‘‘ د… ’’کان من الغٰوین/۱۲۵۸‘‘ {وہ گمراہوں سے ایک ہے۔} اس آیت میں اعدادی طور پر مرزاقادیانی کو غاوی اور گمراہ کہا گیا ہے۔ کیونکہ اس آیت کے اعداد حروف ۱۲۵۸ بنتے ہیں اور مرزاقادیانی کے نام ’’میرزاغلام احمد‘‘ کے ابتدائی حصہ ’’میرزاغ/۱۲۵۸‘‘ کے اعداد بھی یہی ہیں جس سے وہ اعداداً ایک گمراہ اور غاوی شخص قرار پاتا