احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
’’توفیت من فلان مالی علیہ‘‘ میں نے فلاں آدمی سے اپنا پورا مال وصول کر لیا جو اس کے ذمہ تھا۔ بنابرآں میں نے بفضلہ تعالیٰ اور بتائید قرآن مجید مرزاقادیانی کا چیلنج لفظ ’’توفی‘‘ غلط ثابت کر دیا ہے اور اب میں موعودہ انعام لینے کا مستحق قرار پاچکا ہوں اور پھر میری توجیہہ میرا ایک علمی نشان ہے۔کیونکہ دیگر کسی مفسر نے اسی توجیہہ کو اپنی تفسیر میں نہیں لیا۔ قلت: بہر عیسیٰ دعویٰ قرآن چیست قبض جسم وتا قیامت زندگیست ۱… حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لئے قرآن مجید کا کیا دعویٰ ہے۔ ایک جسم کو قبضہ میں لینا اور قیامت تک کی زندگی دینا ہے۔ معنی لفظ توفی نزد او اخذ عیسیٰ وافیاً ای کلّہ ۲… اس کے نزدیک لفظ توفی کا معنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو مکمل طور پر اور بکلی وصول کر لینا ہے۔ میرزا از فہم آیہ دور ماند کہ نجات از موت را خود موت خواند ۳… مرزاقادیانی آیت کے سمجھنے سے دور رہ گیا۔ کیونکہ اس نے موت سے بچنے کو خود موت کہہ دیا۔ موت عیسیٰ زو سراسر افترا است نزد قرآن مفتری خود میرزا است ۴… اس کی طرف سے عیسیٰ کو موت دینا بالکل افتراء ہے اور قرآن مجید کے نزدیک خود مرزاقادیانی ہی مفتری بنتا ہے۔ اے جلال الدین دین واو گذر کہ زقرآن دین او دارد فرار ۵… اے جلال الدین! اس کے دین کو چھوڑ دے۔ کیونکہ اس کا دین قرآن مجید سے بھاگتا ہے۔ دین اواز آیۂ قرآن رفت کہ زآیہ دین او راشد شکست ۶… اس کا دین قرآن عزیز کی آیت کو چھوڑ گیا۔ کیونکہ آیت سے اس کے دین کو شکست ہوگئی ہے۔ بے خبر از راز ایں آیہ مشو برپئے اوہمچو بے چشماں مرو ۷… اس آیت کے راز سے بے خبر نہ بن اور نابینوں کی مانند اس کے پیچھے نہ چل۔ میرزا در قعر ایں آیہ نرفت ہیچ از آیہ بوے مایہ نرفت ۸… مرزاقادیانی اس آیت کی گہرائی میں نہیں گیا اور آیت کی طرف سے اس کو کوئی سرمایہ نہیں ملا۔