احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
کذا ایضاً علی حائری تحییٰ بعد ہذا بین اٰل ۹… نیز اسی طرح علی حائری اس کے بعد اپنی اولاد میں زندہ رہا۔ تحّٰیی بعد ہذا ظفر دین وروحیّ علی فی معال ۱۰… اس کے بعد ظفر الدین اور علی روحی اپنی اپنی عیال گاہ میں زندہ رہے۔ مضٰی قذر بقیٰ فینا طہار وہذا فصل ربٍّ بالعدال ۱۱… نجاست چل بسی اور پاکیزہ لوگ ہمارے اندر باقی رہے ہیں اور یہ خداتعالیٰ کا باانصاف فیصلہ ہے۔ اَلَم انتم تکونوا مثل قذرٍ نعم کنتم کقذرٍ فی الاصال ۱۲… کیا تم نجاست کی طرح نہیں ہو۔ ہاں! تم دراصل نجاست کی طرح ہو۔ ومنّا قد مُحیتم مثل قذرٍ وفی لاہور متّم بالدّمال ۱۳… تم نجاست کی طرح ہم سے مٹائے گئے اور تم لاہور کے اندر درد شکم (ہیضہ) سے ہلاک ہو گئے۔ ومن ارض محاکم ربّ ارضٍ والقاکم بہندٍ ذی بَطَال ۱۴… اور زمین کے مالک نے تم کو زمین سے مٹا دیا اور تم کو باطل ہندوستان کے اندر پھینک دیا۔ وابقٰی بعدکم اطہار قومٍ الی السنوات اذوات الطوال ۱۵… اور اس نے تمہارے بعد قوم کے پاکیزہ لوگوں کو کئی طویل سالوں تک باقی رکھا۔ غُواۃٌ انتم جئتم بغیٍ واُغذِیتم بغیٍّ والضلال ۱۶… تم گمراہ لوگ ہو اور گمراہی کو لائے ہو اور تم کو گمراہی وضلالت کی غذا دی گئی ہے۔ اتاکم ذا غذاء من فرنجٍ فہم آباء کم انتم کاٰل ۱۷… تم کو یہی غذا فرنگیوں سے ملی ہے۔ پس وہ لوگ تمہارے آباء واجداد ہیں اور تم ان کی اولاد ہو۔ ومنکم قد اتانا ذا کتابٌ یؤذّی ختم نبأٍ ذاکمال ۱۸… اور تمہاری طرف سے یہی کتاب ہمارے پاس آئی ہے۔ جو کامل ختم نبوت کو ایذا دیتی ہے۔ رأیناہ یؤذّی مثل صلٍّ ویوذی ختم نبأ کالصلال ۱۹… ہم نے اسی کتاب کو دیکھ لیا ہے کہ وہ سانپ کی طرح موذی ہے اور ختم نبوت کو سانپ بن کر ایذا دیتی ہے۔ رأیناہ یؤذّینا کصلٍّ ویؤذینا باسباب ثقالٍ