احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
یہ راست باز علماء اپنے قول کے خلاف ہرگز نہ کریں گے۔ اس لئے مرزاقادیانی نے عمدہ موقع پاکر اپنی تفسیر پیش کی اور جواب طلب کیا اور پیر صاحب اور دیگر علماء نے انہیں قابل خطاب نہیں سمجھا اور اپنے اقرار کے پابند رہے اور مرزاقادیانی کی طرح بدعہد اور جھوٹا ہونا پسند نہیں فرمایا اور مرزاقادیانی نے یہ موقع پاکر اپنے اعجاز کا غل مچادیا۔ اس میں شبہ نہیں کہ پیر صاحب اور دیگر علماء کے لئے یہ آسمانی مانع تھا۔ کیونکہ اپنے قول پر قائم رہنا آسمانی حکم ہے۔ اس لئے الہام کا مضمون بلاشبہ صحیح ہے۔ مگر مرزاقادیانی نے اصلی حالت کو پوشیدہ کر کے ایسے پیچ سے اسے بیان کیا ہے کہ مریدیں اسے معجزہ سمجھ رہے ہیں۔ ایک اور راز ملاحظہ کیجئے وہ یہ ہے کہ مرزاقادیانی نے خیال کیا ہوگا کہ جوعلماء اس جلسہ میں شریک تھے وہ تو اپنے عہد کے خیال سے جواب نہیں دیں گے اور دوسرے علماء جو دور دراز جگہ کے رہنے والے ہیں انہیں کیا خبر ہوگی؟ اور اگر کسی کو ہوئی بھی تو دیر میں ہوگی۔ اس لئے جواب کے لئے ستر دن کی قید لگادی اور معلوم کرلیا کہ اوّل تو اس میعاد کے اندر دوسرے علماء کو خبر ہی نہیں ہوسکتی اور اگر کسی کو ہوئی بھی اور جوش اسلامی نے انہیں آمادہ بھی کیا تو انہیں اتنی مدت نہیں مل سکتی کہ وہ اس قدر تفسیر لکھیں اور چھپوا کر بھیج دیں۔ اس لئے یہ میعاد مقرر کر دی۔ اب اہل حق اس داؤ پیچ کے اعجاز کو ملاحظہ کریں۔ جس سے مرزاقادیانی کی حالت آفتاب کی طرح چمک رہی ہے۔ فاعتبروا یا اولی الابصار! یہ وہ سچا بیان ہے کہ کسی مرزائی کی مجال نہیں کہ اسے غلط ثابت کر سکے۔ الغرض اس بیان سے دنیا پر دو باتیں نہایت روشن طریقے سے ثابت ہوگئیں۔ ایک یہ کہ اعجاز المسیح کے جواب نہ لکھے جانے کی اصل وجہ کیا تھی۔ دوسرے یہ کہ ان کے صریح اقرار سے یہاں بھی ان کا جھوٹا ہونا ثابت ہوگیا۔ اسی وجہ سے قدرت الٰہی نے انہیں مناظرہ کے لئے لاہور جانے نہ دیا اور روک لیا۔اگرچہ جانے کے بعد بھی جھوٹے ٹھہرتے۔ مگر وہ جھوٹ دوسرے کی زبان سے ثابت ہوتا اور نہ جانے سے ان کی زبان سے ان کاجھوٹا ہونا ثابت ہوا اور ان کے دعوؤں کی حالت بھی معلوم ہوگئی۔ اس زور وشور سے مناظرہ کا اشتہار دیا اور پیر صاحب کو نہایت سخت اور توہین کے الفاظ لکھ کر انہیں آمادہ کیا اور جب وہ آمادہ ہو کر میدان میں آگئے تو گھر سے باہر نہ نکلے۔ اسی طرح ان کے بعض مریدین بھی کرتے ہیں۔ حق پرست حضرات اس واقعہ پر انصاف سے نظر کریں اور بہتر ہے کہ روئیداد جلسہ اسلامیہ لاہور کو ملاحظہ کر لیں۔ پھر فرمائیں کہ خدا کے برگزیدہ رسول اس کے نیک بندے سے نہایت