ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
|
پیدا کرو یاد رکھو ورنہ اپنے گھر کا راستہ لو ۔ مجھ کو کوئی فوج تھوڑا ہی جمع کرنا ہے ۔ ایسوں سے تعلق نہ ہونے سے میں تو یوں خوش ہو گا کہ بد فہموں سے نجات ملی اور تم یوں خوش ہونا کہ ایک بد خلق اور بد مزاج سے نجات ملی ۔ کیوں خود پریشان ہوتے ہو اور کیوں دوسرے کو پریشان کرتے ہو جس کا ایک ذرا سی بات کی بھی برداشت نہ ہو تو گھر سے چلے تھے کس بوتے پر یہ تو عشق کا کوچہ ہے اس راہ میں قدم رکھنے سے پہلے ایسا بن جانے کی ضرورت ہے جس کو فرماتے ہیں ۔ دررہ منزل لیلی کے خطر ہاست بجان شرط اول قدم آنست کہ مجنون باشی اور جب ایک چرکہ کی بھی برداشت نہیں اور ایک ہی ڈانٹ پر دل میں کدورت پیدا ہو جاتی ہے تو کہا تھا کس نے کہ تو اس راہ میں قدم رکھ اور آیا ہی کیوں تھا اور طلب کا دعوی ہی کیوں کیا تھا اور اس راہ پر چلنے کا ارادہ ہی کیوں کیا تھا ۔ اسی کو مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ۔ ور بہر زخمے تو پرکینہ شوی پس کجابے صیقل آئینہ شوی تو بیک زخمے گریزانی زعشق تو بجز نامے چہ میدانی زعشق 28 جمادی الثانی 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم یکشنبہ (518) ایک عالم کو تنبیہ ایک نووارد شخص نے ایک پرچہ پیش کیا جس کو اپنی ہی طرف منسوب بتلایا ۔ حضرت والا نے لفافہ لکھا ہوا ملاحظہ کر کے فرمایا کہ یہ تو فلاں صاحب کے ہاتھ کا لکھا ہوا معلوم ہوتا ہے عرض کیا کہ جی ہاں ۔ فرمایا کہ انہوں نے دوسرے کے نام سے مسئلہ کیوں پوچھا کیا دھوکا دینا چاہتے ہیں کہ اپنے معاملہ کو دوسرے کی طرف منسوب کرنا چاہتے ہیں جب دھوکا دینا چاہتے ہیں تو ہمارے یہاں سے جواب نہ ملے گا ۔ یہ عالم ہیں اور یہ چالیں ۔ یہ تو خط دیکھ کر سمجھ گیا کہ یہ لکھا ہوا ان کا ہے اور دوسرے کے نام سے مسئلہ پوچھا ہے اگر وہ خود اپنا نام لکھ کر مسئلہ پوچھتے تو کیا میں اور جواب دیتا اور دوسرے کے نام سے پوچھنے پر اور کچھ جواب دوں گا ۔ کیا مجھ کو خائن سمجھا ۔ وہ عقلمند یہ نہ سمجھے کہ جو شخص خائن بھی ہوتا ہے وہ چالاک بھی ہوتا ہے ۔ دیکھئے میں