ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
|
کامل ہے ۔ یا جیسے ایک شخص مرض کی وجہ سے وضو نہیں کر سکتا تیمم کرتا ہے اس کی وہی طہارت کامل ہے حاصل یہ ہے کہ جتنا اس وقت مامور بہ ہے وہی کامل ہے ناقص نہیں تو پھر ہمیں اس تفاوت کے دیکھنے کی کونسی ضرورت ہے ۔ ایک شخص ہے کہ وہ ایک شخص کو ایک روپیہ کی سیر مٹھائی دیتا ہے اور ایک کو آٹھ آنہ سیر دیتا ہے تو اس آٹھ آنہ والے کو کونسی ضرورت ہے کہ یہ اس پر افسوس کرے کہ مجھ سے کم لیا بلکہ خوش ہونے کا موقع ہے کہ تھوڑا لیا اور زیادہ دیا اور صورت میں جو کمی ہے وہ کمی حسا ہے حکما و معنی نہیں ۔ غرض ہر حال میں جب کہ حتی الوسع امثال کر لیا بندہ کو خدا کے ساتھ نیک گمان رکھنا چاہیے ۔ (188) مراقبہ جمال خدا وندی ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حق تعالی کا مراقبہ جلال کا تو نافع ہے ہی مگر جمال کا اس سے زیادہ نافع ہے خصوصا ضعفاء کو جمال کا مراقبہ زیادہ چاہیے اس سے محبت بڑھ کر بہت جلد کامیابی ہوتی ہے ۔ (189) غیر اختیاری عوارض سے ثواب میں کمی نہیں ہوتی ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ غیر اختیاری عارض پیش آنے سے عمل کے ثواب میں کمی نہیں کی جاتی یہ ان کی رحمت ہے مثلا بیماری ہے تو یہ اختیاری تھوڑی ہی ہے ۔ ایک غیر اختیاری چیز ہے سو اس کی وجہ سے بظاہر جو اعمال میں کمی ہوتی ہے وہ صورۃ کمی ہے حقیقۃ کمی نہیں ان تشویشات میں نہیں پڑنا چاہیے اس وقت اس کا مراقبہ کرے کہ میرے لئے یہی بہتر ہے جو اس طرف سے تجویز ہوئی ۔ (190) اپنے ضعف کا اظہار ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں تو کمزور ہوں ضعیف ہوں ۔ میں نے تو اپنے ضعف کی وجہ سے ایسے ایسے مسائل ڈھونڈ رکھے ہیں کہ جن میں کام تو کم کرنا پڑے اور ثواب پورا ملنے کی امید ہو اور اس کے ساتھ یہ بھی ہے کہ میرے پاس دلائل بھی ہیں یہ نہیں کہ بلا دلیل کے کہہ رہا ہوں ۔ (191) صوفیاء اور فقہاء کے کلام میں تعارض نہیں