ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
|
یہاں بہت ہے ۔ (491) علماء سے تجربہ کی باتیں فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے لکھا ہے کہ بلا مجامعت اور خلوت صحیحہ کے ایک شخص نے اپنی عورت کو تین طلاق دے دیں اس صورت میں عدت ہے یا نہیں ۔ یہ سوال اگر کہیں اور جگہ جاتا تو جواب میں یہی لکھ دیتے کہ عدت نہیں ۔ مگر مجھ کو وہم ہوا کہ معلوم نہیں یہ شخص خلوت صحیحہ کو بھی سمجھتا ہے یا نہیں ۔ جواب سے پہلے اس کے معلوم کرنے کی ضرورت ہے اس لئے میں نے لکھا ہے کہ خلوت صحیحہ تم کسے سمجھتے ہو تمہارے ذہن میں خلوت صحیحہ کا مفہوم ہے کیا ۔ ممکن ہے کہ خلوت صحیحہ کو سمجھتے ہی نہ ہوں تو جواب کو غلط سمجھتے ۔ ایک مرتبہ ایک صاحب نے مجھ سے پوچھا کہ تصور شیخ کے متعلق کیا حکم ہے اس وقت زیادہ تجربہ نہ تھا عمر بھی تھوڑی تھی میں کہہ دیتا کہ کوئی حرج نہیں مگر خدا نے سنبھالا ۔ میں ے کہا کہ آپ تصور شیخ کا مطلب کیا سمجھتے ہیں ۔ کہنے لگے کہ خدا کو پیر کی شکل میں سمجھنا ۔ میں نے اپنے دل میں کہا کہ اللہ ہی نے خیر کی ورنہ یہ شخص ہمیشہ کےلئے گمراہی میں مبتلا ہو جاتا ۔ تب میں نے اس کا نفی میں جواب دیا یہ سب تجربہ کی باتیں ہیں لوگ اس پر مجھ کو وہمی کہتے ہیں کیا یہ وہم ہے احتیاط کا نام وہم رکھا ہے عدل کا نام سختی رکھا ہے ۔ ناجائز نرمی اور مداہنت کا نام اخلاق رکھا ہے ۔ بس چھٹی ہوئی ۔ (492) اہل علم کے تکبر میں مبتلاء ہونے کا افسوس ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ سب سے بڑی مانع چیز خدا کے دربار میں رسائی سے اور مقبول ہونے سے کبر ہے اور اس وقت اس میں الا ماشاء اللہ عام ابتلا ہو رہا ہے حتی کہ اہل علم بھی اس مرض میں مبتلا ہیں اور عوام سے زیادہ مضر اہل علم کا ابتلا ہے اس لئے کہ جب پیشوا ہی گم کردہ راہ ہوں تو ہدایت کی بظاہر کوئی صورت نہیں ۔ (493) مرزا قادیانی اور اس کے ماننے والے کافر ہیں ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت آج کل قادیانیوں کی وجہ سے بڑا فتنہ ہو رہا ہے ۔ ہر جگہ ان کا مشن کام کر رہا ہے ۔ ایک قادیانی چند مرتبہ تو میرے پاس اپنے مذہب کی کتابیں