ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
ضرورت معلوم ہو رہی ہے ۔ اب یہی صورت ممکن ہے کہ وطن واپس پہنچ کر آپ مجھ سے خط و کتابت کریں ۔ میں مفید مشورہ دوں گا بشرط یہ کہ آپ نے سلیقہ اور ڈھنگ سے لکھا ورنہ گنبد کی آواز ہو گی جیسا لکھو گے جواب پاؤ گے ۔ میں مجبور نہ ہونگا ۔ میں خود بھی اصول صحیحہ کا اتباع کرتا ہوں اور دوسروں سے بھی یہی چاہتا ہوں کہ اصول صحیحہ کا تباع کریں نہ میں دوسروں کا اتباع اور غلامی کرتا ہوں نہ دوسروں سے اپنی غلامی کراتا ہوں ۔ یہاں تک کہ پرانے مقیم لوگوں سے خدمت تک نہیں لیتا ان سے بھی کہہ رکھا ہے کہ جس کام کو یہاں آئے ہو اس میں لگے رہو ۔ میری خدمت کر کے میرے پیچھے مت پڑو ۔ کام کی بات یہی ہے خدا کی پرستش کرو یہ مخلوق پرستی چھوڑو ' اپنے کام میں لگو یہی سب کچھ ہے ۔ (47) قواعد خانقاہی کے خلاف معاملہ پر ایک صاحب کو تنبیہہ ایک صاحب نے جو کہ خانقاہ میں مقیم تھے ۔ دوسرے صاحب سے کوئی معاملہ لین دین کا کیا جو اصول اور قواعد خانقاہ کے خلاف تھا اور وہ بھی ادھار اس کی اطلاع حضرت والا کو ہوئی تو ان صاحب کو بلا کر ان کی اس حرکت پر مواخذہ فرماتے ہوئے فرمایا کہ بدون میری اطلاع اور میری اجازت کے ایسا کیوں کیا ۔ پھریہ بتلائیے کہ وہ بے چارے جانے والے ہیں ۔ انتظار سے ان کی نجات کی کیا صورت ہے ۔ عرض کیا کہ میں ابھی انتظام کر دوں گا ۔ فرمایا جاؤ انتظام کرو ۔ اور اس کے بعد مجھ کو اطلاع دو ۔ پر حاضرین سے فرمایا کہ اس قدر اصول اور قواعد اور ضوابط پر بھی یہ حالت ہے گڑ بڑ کرتے رہتے ہیں ۔ مگر ایسا شاذو نادر ہی ہوتا ہے کسی مجبوری بیماری وغیرہ میں ایسا کر لیتے ہیں ورنہ اکثر تو پابند ہی ہیں ۔ 29 جمادی الاولی 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم شنبہ (48) ستواء علی العرش ایک نازک مسئلہ ہے ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ استواء علی العرش کے متعلق جو لکھا ہے بہت ہی ڈرتے ڈرتے لکھا ہے کہ کہیں حدود سے تجاوز نہ ہو جائے اپنے نزدیک تو بہت ہی احتیاط سے کام لیا ہے ۔۔ بہت ہی نازک بحث ہے اور جن پر خشیت غالب ہے ان کو تو ڈر ہی لگتا ہے ۔ اور جو اس سے کورے ہیں ان کے نزدیک تو یہ ایک معمولی چیز ہے اللہ