ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
|
بھی یہی انجام ہو گا خدا نہ کرے وہ دن آئے ۔ مجھ کو تو افسوس علماء کی حالت پر ہے کہ ایسوں سے اتحاد کر کے یہ خود پھسل گے اور عوام کو ان ہی کی وجہ سے اس طرف خیال ہو گیا ورنہ لیڈروں کی چیخ پکار سے عوام مسلمان ان قصوں میں نہ پھنستے ۔ خدا معلوم ایسے لوگوں کی عقلیں ہوئیں کیا اور یہ چاہتے ہیں کیا ہیں ان باتوں میں نہ دین ہی ہے نہ دین ہی ہے نہ دنیا ہی ہے ہاں ایک چیز تو کھلی آنکھوں نظر آتی ہے وہ یہ کہ ایمان اور آخرت تو بے شک برباد ہو رہے ہیں حق تعالی ہدایت فرمائیں ۔ (530) مسلمانوں کی حالت زار ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ ان چیزوں کے روکنے کی اور کوئی صورت نہیں صرف ایک ہی صورت ہے وہ یہ کہ سیف ہاتھ میں ہو قوت ہو مقابلہ ہو اور اس کے علاوہ دوسری صورت نہیں اور یہ بظاہر متوقع نہیں ۔ بس اب تو یہی ہو سکتا ہے کہ خدا سے دعاء کی جائے چہار طرف گمراہی کے پھاٹک کھلے ہوئے ہیں جو اسلامی ممالک ہیں اور اسلامی حکومتیں ہیں وہ خود ہی ان چیزوں کا شکار بنی ہوئی ہیں خدا کے دین کے دشمن دنیا میں بھرے ہوئے ہیں حامی اور ناصر کوئی نظر نہیں آتا خود مسلمان دین کو پامال کر رہے ہیں دوسروں کی کیا شکایت کی جائے ایک دم سے بہت زبردست انقلاب ہو گیا مسلمانوں کی حالت سن سن کر بے حد افسوس اور قلق ہوتا ہے اللہ تعالی اپنا رحم فرمائیں ۔ (531) جائے بزرگان بجائے بزرگان ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت ایک مقولہ مشہور ہے کہ جائے بزرگان بجائے بزرگان ۔ اس کی کیا حقیقت ہے فرمایا کہ اس سے برکت مراد ہے اور یہ واقعہ ہے کہ اس میں برکت ضرور ہے ۔ مولانا شیخ محمد صاحب فرمایا کرتے تھے کہ حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی جگہ پر بیٹھ کر جب ذکر کرتا ہوں تو زیادہ انوار اور برکات محسوس ہوتی ہیں ۔ (532) غلطی کے دو اسباب ایک نووارد صاح کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ آپ میں بولنے کا مرض زیادہ معلوم ہوتا ہے کیا آپ یہاں فقہی مسائل کی تحقیق کےلئے تشریف لائے ہیں اور وہ بھی غیر