ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
|
ہی ہوتا ہے ، لیکن اس کی چھبن کا اندازہ اسی کو ہوتا ہے جس کے لگی ہوتی ہے ۔ اسی طرح بعض اوقات چھوٹی سی بات سے بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے خصوصا اس تصور سے کہ ایسی حرکت کرنے والا بھی اس کو چھوٹا سمجھے ۔ اور اس وقت ان لوگوں کا ذکر ہے جن کو اللہ تعالی نے حسن عطاء فرمائی ہے اس کو بے چین کرنے کےلئے ایک ذرا سی پھانس یا سوئی کافی ہے باقی جو مفلوج ہیں جن کو کسی چیز کا احساس ہی نہیں اس کا کیا علاج ۔ (117) دوست کے ستانے پر صبر نہیں ہو سکتا ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مخالف کے ستانے پر تو صبر ہو سکتا ہے مگر دوست کے ستانے پر صبر نہیں ہو سکتا ۔ فلاں خان صاحب نے ہمیشہ گالیاں دیں مگر مجھ پر کبھی ذرا برابر اثر نہیں ہوا مگر جو لوگ محبت کا دعوی کر کے آتے ہیں پھر ایذا پہچاتے ہیں ۔ ستاتے ہیں تکلیف دیتے ہیں سو محبت کے ساتھ یہ چیزیں جمع نہیں ہو سکتیں ۔ اس پر صبر بھی نہیں کیا جا سکتا ۔ اور پیروں کے یہاں تو بڑا کام مجلس آرائی ہے ۔ چوم چاٹ ہے ۔ تعظیم و تکریم ہے دست بوسی پالیسی ہے فارغ بیٹھے اور کریں بھی کیا کوئی کام تو ہے نہیں بس یہی شغل ہے ۔ یہاں دیکھئے صبح سے کام میں مشغول اب بڑی مشکل سے فراغت نصیب ہوئی وہ بھی جب کہ بڑی عجلت سے کام کیا ۔ ایسی حالت میں فضولیات کےلئے فرصت کہاں ۔ میں آنے والوں سے چاہتا ہوں کہ اپنی ضروری خدمت لو ۔ میرا اور اپنا وقت فضول اور عبث باتوں میں برباد نہ کرو اور نہ مجھ کو ستاؤ ۔ اور گو قاعدہ سے مجھ کو حق ہے کہ میں آنے والوں کو اپنا تابع بناؤں مگر میں پھر بھی ایسا نہیں کرتا بلکہ ان کو اور خود اپنے کو بھی اصول صحیحہ کا تابع بناتا ہوں اہل حق اور اہل باطل میں یہ بھی ایک فرق ہے کہ وہ اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں اور اہل حق کسی کو اپنا غلام نہیں بناتے یہ خود بھی کتاب و سنت کے غلام ہیں اور دوسروں کو بھی کتاب و سنت ہی کا غلام بناتے ہیں ۔ اصول صحیحہ کا خود بھی پابند ہوں ۔ دوسروں کو بھی پابند کرتا ہوں ۔ ہمارے حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ اپنا بندہ نہیں بناتا خدا کا بندہ بناتا ہوں جو کچھ میرے پاس ہے اگر کسی کو اس سے زیادہ کی طلب ہو خوشی سے اجازت ہے کہ وہ اور کہیں جائے ۔ سو جس شخص کا یہ مذاق ہو اور دوسروں کو اس قدر آزاد رکھے اگر اسی کو کوئی جکڑ بند کرے تو برا معلوم ہو گا ہی ۔ فرمایا کہ آزادی پر یاد آیا مولوی شبیرعلی میری اولاد ہیں مگر جب مجھ کو ان سے کوئی کام ہوتا ہے تو میں ان