ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
|
ہندو جوگی کرتے ہیں اس کے قسم کے بے حسی ظاہر کرتے ہیں لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کو کچھ خبر نہیں ۔ بھائی اگر ان کو خبر نہیں تو تم ان کے پاس کیوں جاتے ہوں تمہاری ہی کیا خبر ہو گی اس لئے مت جایا کرو اور اس ہی خیال کی بناء پر بے قید عورتیں ایسے مکاروں بد دینوں کے پاس جاتی ہیں ان کو بد معاشی کا موقع ملتا ہے ایسے صدہا واقعات ہیں سو اصل میں تو ایسی بے حسی کافروں سے چلی تھی پھر مسلمانوں میں بھی جاہل فقیروں نے اس کی نقل اتاری حتی کہ اب یہ بے حسی لوازم بزرگی سے سمجھی جانے لگی اور اس کو داخل طریق سمجھا جانے لگا ۔ اور اگر اس قسم کے بے خبری اور بے حسی اسلام میں مطلوب ہوتی یا اس کی کوئی اصل ہوتی یا ایسے شغل ہوتے کہ کہ جس سے دنیا و ما فیھا کی خبر نہ رہے تو احکام مقصود پر کیسے عمل ہو سکتا نہ نماز پڑھ سکتا نہ روزہ رکھ سکتا دقس علی ھذا باقی کبھی غلبہ حال کے سبب اگر ایسا ہو جائے وہ دوسری بات ہے مگر یہ حالت نہ مطلوب ہے نہ مقصود ۔ حضور صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے ہیں کہ میں چاہتا ہوں کہ نماز میں قرات کو طویل کر دوں مگر کسی بچہ کے رونے کی آواز سن کر طویل نہیں کرتا کہ اس کی ماں شاید نماز میں شریک ہو اور پریشان ہو ۔ لیجئے تمام ترکی ہی ختم ہوئی خود حضور اقدس صلی اللہ علیہ و سلم کو نماز میں بھی استغراق تھا ۔ اب استغراق کو ڈھونڈتے پھرتے ہیں یہ حقیقت ہے استغراق کی ۔ ایک اور بے اصل قصہ مشہور کر رکھا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے تیر لگا اس کے نکالنے میں سخت تکلیف ہوتی تھی آپ نے نماز کی نیت باندھ لی تیر نکال لیا گیا آپ کو نہ خبر تک بھی نہ ہوئی اس قصہ کی بھی کوئی اصل نہیں ۔ خدا معلوم کہاں سے گھڑ لیتے ہیں تحریف دین میں تو آج کل بعضے لوگوں کو ایک خاص ملکہ ہو گیا ہے جاہل تو بھلا کسی شمار میں نہیں لکھے پڑھے تعلیم یافتہ حتی کہ بعضے جو مولوی کہلاتے ہیں وہ قرآن و حدیث میں ایسی تحریف کرتے ہیں جس کا نہ سر نہ پاؤں اور کچھ ہیں ہو ہم تو پیر ہی ہونے کا دعوی نہیں کرتے ہم سے ایسی چیزوں کی تو قع رکھی جاوے ہم تو طالب علموں ہی کو پسند کرتے ہیں ۔ طالب علموں ہی میں رہتے ہیں طالب علموں ہی کی باتیں اچھی معلوم ہوتی ہیں جن کی ایسی بزرگی پسند ہو جس میں بالکل حس ہی نہ رہے وہ ایسوں ہی کے پاس جائے اگر بزرگی یا پیری بے حسی کا نام ہے ایسے خیالات ہوں یہاں پر آنا ہی نہیں چاہیے خواہ مخواہ دھوکہ میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ اس ہی لئے میں اپنی حالت صاف صاف ظاہر کر دیتا ہوں کہ کسی کو دھوکا نہ ہو دیکھ لو دکھا لو ۔ پر کھ لو اس کے بعد اگر میں پسند آؤں تعلق