ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
|
(236) ہر وقت نیاز کی ضرورت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا ہم تو مشین ہیں ۔ وہی ہادی ہیں ۔ وہی محافظ ہیں کسی کو ناز کس با پر ہو ہمارا وجود اور ہستی ہی کیا ہے ۔ ہر وقت نیاز ہی کی ضرورت ہے ۔ ناز کا انجام محض ہلاکت ہے ۔ ناز را روئے بباید ہمچو درد چوں نداری گرد بد خوئی مگرد (237) عرفی تعظیم بھی مضرت سے خالی نہیں ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مربی کے ساتھ ایسا برتاؤ کرے کہ اس کو اس کی کسی حرکت سے تحقیر کا شبہ نہ ہو اس سے سخت مضرت کا اندیشہ ہے بلکہ میرا مذاق تو یہ ہے کہ عرفی تعظیم کا بھی شبہ نہ ہو ۔ اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس کو بنا رہا ہے اور یہ بھی مضرت سے خالی نہیں غرض دونوں چیزیں اصلاح اور محبت کے خلاف ہیں ۔ (238) اصلاح اعمال سے ہوتی ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ذکر و شغل سے اصلاح نہیں ہو سکتی ۔ اصلاح اعمال سے ہوتی ہے ۔ اعمال سے جو چیز قلب میں پیدا ہوتی ہے ذکر و شغل اس کا معین ہوتا ہے مگر آج کل کے جاہل صوفیوں میں احکام کی پابندی یا اہتمام بالکل ہی ندارد ۔ (239) دور حاضر کی درویشی ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں نے غور کر کے دیکھا کہ آج کل درویشی امتیاز کا نام رہ گیا یعنی اس میں عجیب بات ہو کہ وہ دوسری جگہ نہ ہو اس ہی لئے دکاندار لوگ آئے دن روزانہ بہروپیوں کے سے روپ بدلتے رہتے ہیں ۔ نئی نئی باتیں اور نئی نئی صورتیں اختیار کرتے رہتے ہیں ۔ (240) ایک لغو اعتراض کا مدلل جواب ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ مخالفین کا ہمارے بزرگوں پر یہ اعتراض کہ فلاں بزرگ کے بعضے متعلقین ایسے ایسے ہیں نہایت ہی لغو اعتراض ہے ۔ ہم نے یہ دعوی