ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
|
کب کیا ہے کہ جتنے لوگ ہمارے بزرگوں کی طرف منسوب ہیں وہ سب کے سب ولی کامل ہیں خود امتی تمام تر حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف اپنی نسبت کرتے ہیں مگر ان میں کوئی فاسق ہے کوئی فاجر ہے کوئی بدعتی ہے تو اس میں حضور پر کیا شبہ ہوتا ہے ۔ البتہ اگر ہمارے بزرگ ان مصائب کی تعلیم فرماتے تو شبہ صحیح تھا ۔ ہاں پھر بھی یہ بات ضرور ہے کہ ہمارے بزرگوں کے ساتھ نسبت رکھنے والے اور صحبت میں رہنے والے اکثر دیندار اور فکر آخرت رکھنے والے ہیں ۔ دیانت اکثر میں ہے ۔ اور دوسری جماعت کے بزرگوں سے تعلق رکھنے والوں میں یہ بات اس درجہ نہیں پائی جاتی یہ امر مشاہد ہے جس کا انکار نہیں ہو سکتا جس وقت جی چاہے آزمالو جانچ کر لو معلوم ہو جائے گا ۔ 7 جمادی الثانی 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم یکشنبہ (241) قیمت پوچھنا آداب ہدیہ کے خلاف ہے ایک نووارد صاحب نے ایک تسبیح سیپ کی جو نہایت خوش نما اور خوبصورت تھی بطور ہدیہ حضرت والا کی خدمت میں پیش کی ۔ حضرت والا نے دیکھ کر فرمایا کہ اس کے متعلق آپ سے دو سوال ہیں ایک تو یہ کہ اس قدر قیمتی کیوں خریدی اور پھر مجھ کو کیوں دیتے ہو ۔ عرض کیا کہ مجھ کو یہی پسند آئی اور بعد میں یہ خیال ہوا کہ حضرت کی خدمت میں پیش کروں گا ۔ اس پر ایک صاحب نے جو مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے ہدیہ پیش کرنے والے صاحب سے تسبیح کی قیمت معلوم کرنا چاہا اس پر حضرت والا نے فرمایا کہ ہدیہ کے وقت قیمت نہیں پوچھا کرتے یہ ہدیہ کے آداب میں سے ہے اس سے مہدی کے دل پر ناگواری کا اثر ہوتا ہے کہ شاید قیمت کی کمی سن کر ہدیہ کو خفیف سمجھیں ۔ اور ان مہدی صاحب کی طرف مخاطب ہو کر فرمایا کہ چونکہ مجھ کو ضرورت نہیں اس لئے مجھ کو لینےسے انکار ہے اور دوسری وجہ نہ لینے کی یہ ہے کہ میرا معمول ہے کہ میں جب تک بے تکلفی نہ ہو ہدیہ قبول نہیں کرتا اور آپ سے تو یہ پہلی ہی ملاقات ہے ۔ اور میں آپ کو یہ بھی بتلائے دیتا ہوں کہ میرے یہاں جس قدر اصول اور قواعد اور معمولات ہیں یہ سب تجربات کی بناء پر ہیں ۔ اگر میں ان کے اسباب تجویز بیان کروں تو ایک اچھا کاصہ ضخیم رسالہ تیار ہو جائے ۔ سو چونکہ یہ سب تجربہ سے تجویز ہوتے ہیں اس لئے میں