ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
|
متخیلہ ہوا کس وجہ سے س وجہ یہ ہوئی کہ اس نے کچھ محنت ریاضت کی جس سے اس کے دماغ پر اثر ہوا ۔ ایک سمجھدار شخص اس سے ملے تھے وہ بیان کرتے تھے کہ میری اس سے گفتگو بھی ہوئی بیان کے وقت خصوصا مسیح ہونے کے دعوے کے وقت اس میں ایک جوش ہوتا ہے مسیلمہ کذاب کی بھی ایسی ہی کیفیت ہو جاتی تھی اس پر فرمایا کہ اس حالت میں شیخ کامل کی ضرورت ہوتی ہے وہ سنبھال لیتا ہے ورنہ سالک خراب اور برباد ہو جاتا ہے ۔ قادیانی کو ایسا شیخ نہیں ملا ۔ (506) آداب مجلس ایک شخص نے مجلس میں کھڑے ہو کر حضور والا سے کچھ عرض کرنا چاہا ۔ فرمایا کہ بیٹھ کر کہو جو کچھ کہنا ہو کھڑے ہو کر کہنے سے مخاطب کے قلب پر بار ہوتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ دیکھو ہم کھڑے ہیں اپنا کام چھوڑ کر پہلے ہمارا کام کرو ۔ یہ امراء کے دربار کے آداب ہیں وہاں پر تو بلا اجازت بیٹھنا بھی جرم ہے ۔ یہ متکبرین کے آداب ہیں اور ہم تو غریب ملانے ہیں ہمیں یہ باتیں پسند نہیں ۔ (507) غیبت کا علاج ایک خط کے جواب کے سلسلہ میں فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا تھا اس میں لکھا تھا کہ میں مرض غیبت میں مبتلا ہوں اس کا کوئی طریقہ علاج کا بتلائے ۔ میں نے لکھ دیا کہ یہ فعل اختیاری ہے یا غیر اختیاری آج پھر خط آیا ہے لکھتے ہیں کہ ہم تو اختیاری مگر بغیر علاج کے اصلاح غیر ممکن ہے میں نے لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص کہے کہ زنا تو اختیاری ہے مگر بدوں علاج کے اصلاح غیر ممکن ہے تو کیا بجز ترک کے اس کی اصلاح کا اور پھر کوئی طریقہ آپ کے نزدیک ہے (508) علم کے نافع و مضر ہونے کی مثال ایک اہل علم کے خلاف احکام شریعہ افعال کا ذکر فرماتے ہوئے فرمایا کہ علم پڑھ کر بھی جس میں خشیت نہ پیدا ہو اس سے وہ جاہل اچھا جس میں خشیت ہو علم کی مثال نافع و مضر ہونے میں