ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
کولیس سے ایس میں لائے اور پھر ایس سے لیس میں لے جائیں گے غرض چار پانچ منٹ تک وعظ میں یہی ایس لیس کرتے رہے اس کے بعد وعظ ختم کر دیا ایک اور مولوی صاحب نے وعظ بیان کیا کہ نماز فرض ہے اور اس کا تارک کافر ہے چنانچہ قرآن میں نص قطعی موجود ہے حق تعالی فرماتے ہیں من ترک الصلوۃ متعمدا فقد کفر ایک طالب علم نے کہا کہ حضرت یہ آیت نہیں یہ تو حدیث ہے کہنے لگے کہ یہ حدیث ہے میں نے تو قرآن ہی سمجھا تھا اس لئے تمام مقاصد میں اس کی ضرورت ہے کہ منقولات پڑھی جاویں ۔ (470) فن ریاضی میں مناسبت نہیں ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں نے حساب باقاعدہ نہیں سیکھا اور یہ فرائض وغیرہ نکال لینا اور چیز ہے ۔ فن میں مہارت ہونا اور چیز ہے مجھ کو فن میں مہارت نہیں ۔ (471) بریلوی خان صاحب کے ایک مرید کی درخواست بیعت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بریلوی خان صاحب کے ایک مرید تھے اب انہوں نے ان عقائد سے توبہ کر کے اس طرف رجوع کیا ہے ۔ بہت دنوں سے خط و کتابت کر رہے ہیں انہوں نے درمیان میں خان صاحب کے بیٹے کو مخاطب کر کے ایک اشتہار دیا تھا جس میں ان سے چند سوالات کئے تھے وہ اشتہار میرے پاس بھی دیکھنے کو بھیجا تھا ۔ میں نے لکھ دیا کہ معلوم ہوتا ہے کہ تمہارا قلب ابھی اس طرف سے فارغ نہیں جب اس طرف سے قلب فارغ کر لو تب مجھ سے خط و کتابت کرنا اس کے بعد ان کا خط آیا اور لکھا کہ میں اس طرف سے قلب کو فارغ کر چکا اور توبہ کر چکا اب کچھ نہ بولوں گا ۔ میں نے لکھا کہ ماشاء اللہ صدق طلب کے یہی معنی ہیں ۔ اب میں بسرو چشم خدمت کو حاضر ہوں آج خط آیا ہے لکھا ہے کہ میں بیمار ہو گیا تھا اب بحمد اللہ اچھا ہوں صرف کمزوری کی شکایت ہے ذرا قوت آ جائے اس کے بعد حاضر خدمت ہوں گا ۔ میں نے یہ بھی لکھا ہے کہ خاموش بیٹھا رہوں گا فرمایا کہ ان لوگوں کو جو دوسرے کو چھوڑ کر آئیں خوب جھڑ جھڑانا چاہیے تاکہ معلوم تو ہو کہ دوسری جگہ معتقدین کی کیسی آؤ بھگت اور تواضع ہوتی تھی اور یہاں کیسی گت بنتی ہے ۔ یہاں کی حالت بحمد اللہ بلا تشبیہ ایسی ہے جیسے کہ جنت میں جانا تو مشکل ہے مگر پہنچنے کے بعد پھر آرام ہی آرام ہی آرام ہے اگر یہ ہوتا کہ جانا تو آسان