ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
تھا فرمایا کہ میاں اگر کسی زمیندار سے مال گزاری کا مطالبہ کیا جاوے اور اس کو تحصیل میں بلایا جاوے مگر مال گزرای کی مقدار اس کو معلوم نہ ہو ایک شخص کہے کہ آٹھ روپیہ مال گزاری کےلئے جائیں گے دوسرا کہے کہ بارہ روپیہ لئے جائیں گے ۔ تیسرا کہے کہ بیس روپیہ لئے جائیں گے ۔ اب بتلاؤ کہ اس کو کتنے روپیہ لے کر تحصیل میں جانا چاہئے ۔ اس نے کہا کہ عقل کی بات ہے کہ بیس روپیہ لے کر جائیں تاکہ جتنے روپیہ کی مانگ ہو دے کر چلے آئیں کوئی گز بڑ ہی نہ ہو ۔ اگر آٹھ لے گئے اور مانگ ہوئی بارہ کی یا بارہ لے گئے اور مانگ ہوئی بیس کی تو پڑیشانی ہو گی ۔ فرمایا بس تم بیس ہی پڑھو جتنے کا مطالبہ ہو پیش کر دینا بس وہ شخص سمجھ گیا دیکھئے اس کی فہم کے موافق کیسے سہل عنوان سے سمجھا دیا ۔ ایک عالم کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ فلاں حافظ صاحب نے یہ دریافت کیا ہے کہ حضرت علی اور حضرت معاویہ میں جنگ ہوئی کون حق پر تھا ان عالم نے دریافت فرمایا کہ وہ حافظ صاحب کیا کام کرتے ہیں عرض کیا کہ جوتے بیچتے ہیں ۔ پوچھا تم کیا کرتے ہو ۔ عرض کیا کہ کپڑے رنگا کرتا ہوں ۔ فرمایا کہ تم جا کر کپڑے رنگو اور حافظ صاحب سے کہو کہ جوتے بیچیں ۔ علی جانیں معاویہ جانیں ( رضی اللہ عنہما ) قیامت میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا مقدمہ فیصلے کے لئے تمہارے پاس نہ آئے گا اور اگر آیا تو میں خدا تعالی سے عرض کر کے تمہارے اجلاس سے اٹھوا دوں گا ۔ یہ ہے طریق اصلاح کا ۔ لوگ عبث اور فضول کام میں مبتلا ہیں عمریں گزر گئیں ختم ہو گئیں مقصود اور غیر مقصود ہی کا پتہ نہ چلا ۔ ایک سب انسپکٹر نے میرے پاس سوال لکھ کر بھیجا تھا کہ کافر سے سود لینا کیوں حرام ہے ۔ میں نے لکھا کہ کافر عورت سے زنا کیوں حرام ہے ۔ ایک شخص نے لکھا کہ فلاں مسئلہ میں کیا حکمت ہے میں نے لکھا کہ سوال عن الحکمۃ میں کیا حکمت ہے ۔ تم خدا تعالی کے افعال کی حکمتیں ہم سے پوچھتے ہو ہم خود تمہارے ہی فعل کی حکمت سے تم سے پوچھتے ہیں ۔ (28) صوفیاء کا انداز تبلیغ ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بعض لوگ صوفیا پر اعتراض کرتے ہیں کہ یہ امر بالمعروف نہیں کرتے ۔ یہ بے شک قولا زیادہ نہیں کرتے مگر عملا کرتے ہیں ۔ قنوج کے سفر میں ایک صاحب وہاں کے رئیس ریل کے سفر میں میرے ساتھ تھے ۔ کھانا ساتھ تھا ۔ جب کھانے بیٹھے تو ایک بوٹی ان کے ہاتھ سے چھوٹ کر تختہ پر گر گئی ۔ ان صاحب نے جوتے سے اس کو اور