ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
|
بلکہ میں جو کچھ کہتا ہوں اس سے آپ لوگوں کی تعلیم اور اصلاح مقصود ہے جو ایذاء رسانی سے مسبب ہوتا ہے بلکہ مجھے خود آپ سے معاف کرانا چاہیے کہ میں نے تم کو ستایا ۔ (291) باطنی تعلقات کے نفع کا مدار بشاشت پر ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ان باطنی تعلقات کے نفع کا مدار بشاشت پر ہے ۔ خصوصا اگر بیعت کے وقت انقباض ہو تو یہ تجربہ اور مشاہدہ ہے کہ پھر ساری عمر اس کا اثر رہتا ہے اور اصل یہ ہے کہ اس وقت اکثر مشائخ اور پیروں نے اس طریق کا ناس کر دیا ان کے اغراض پرستی کے سبب لوگوں کے اخلاق خراب اور برباد ہو گئے ۔ اس لئے بے چارے لوگوں کا بھی کوئی قصور نہیں ۔ ساری جگہوں میں جب صرف ایک ہی جگہ روک ٹوک ہو محاسبہ ہو تو وہاں تو ضرور ہی گھبرائیں گے ۔ (292) انگریزی دواؤں کے استعمال کا حکم ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ انگریزی دوا باستشناء نادر میں خود تو استعمال نہیں کرتا مگر دوسروں کےلئے برا نہیں سمجھتا کیونکہ ضرورت شدیدہ میں جائز ہے ۔ 10 جمادی الثانی 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم چہار شنبہ (293) خانقاہ اشرفیہ میں انسانیت کی تعلیم دی جاتی ہے ایک نووارد صاحب حاضر ہوئے چادر سے منہ چھپائے چپکے سے آ کر مجلس میں بیٹھ گئے ۔ حضرت والا نے دریافت فرمایا کون صاحب ہیں ۔ عرض کیا کہ مسافر ہوں ۔ فرمایا کہ مسافر کے لئے سرائے ہے یہاں کیسے آئے عرض کیا کہ آپ سے ملاقات کےلئے ۔ فرمایا کہ کیا ملاقات کا یہی طریقہ ہے کہ نہ سلام نہ کلام نہ مصافحہ اور اوپر سے یہ عورتوں کا سا گھونگھٹ ۔ کیا اہل حال کی سی ہیئت بنا کر مجھ پر اثر ڈالنا چاہتے ہو ۔ اپنی بزرگی سے مرغوب کرنا چاہتے ہو ۔ کیوں دماغ بگڑا ہے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ تم کسی سے مرید ہو کیا یہ صحیح ہے ۔ عرض کیا کہ فلاں درویش ہیں ان سے بیعت ہوں ۔ دریافت فرمایا کہ میرے پاس جو آئے ہو محص ملاقات ہی مقصود تھی یا کوئی اور کام بھی ہے اگر ہے تو کہہ لو تاکہ یہ سلسلہ ختم ہو اور طبیعت یک طرف ہو ۔ عرض کیا