ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
|
تھی ۔ دیکھا سب مجمع موجود ہے ۔ میں اس وقت کسی سے نہیں ملا ۔ نماز پڑھائی بعد نماز مسجد ہی میں بیٹھ گیا ۔ سب نے آ کر مصافحہ کیا اور بیٹھ گئے اور بہت ہی نیاز مندانہ برتاؤ کیا ۔ یہ سب اللہ کی طرف سے ہے میری کیا ہستی اور کیا وجود اور اپنے بزرگوں کی دعاء قصبہ والے بھی جمع ہو گئے اور یہ منظر دیکھ کر سخت حیرت زدہ ہوئے اور کہنے لگے کہ لائے تو ہم اور سب آ کر یہاں گھس گئے ۔ نماز عشاء تک سب بیٹھے رہے لطف کی گفتگو ہوتی رہی اس کے بعد سب نے اجازت رخصت کی چاہی میں نے کہا کہ جی تو نہیں چاہتا کہ آپ دوسری جگہ قیام فرمائیں مگر چونکہ داعی دوسرے لوگ ہیں وہ کہیں گے کہ بلایا ہم نے اور چھین لیا اس نے اس لئے روکنا مناسب نہیں ۔ سب حضرات رخصت ہو گئے ۔ شب کو جلسہ ہوا وعظ میں میرے ساتھ اپنا تعلق اعتقاد بیان کیا ۔ پھر یہاں سے یہ لوگ کاندھلہ پہنچے وہاں وعظ ہوئے ان میں بھی ایسے ہی مضامین بیان کئے الحمد للہ اب تک تو یہی رہا خدا کے فضل سے سب مغلوب ہی رہے اگر کوئی اور ہوتا تو حکام سے مدد لینا اپنے لوگوں کی حفاظت کےلئے متعین کر دیتا دور دور خطوط لکھ دیتا اس لئے کہ بڑی ہی شورش کا زمانہ تھا مگر خدا پر نظر تھی کہ جب وہ محافظ ہیں کسی سے کچھ نہیں ہو سکتا ۔ یہاں پر ایک شخص تھا ہندو راج پوت پرانا آدمی تھا ۔ میں صبح کو جنگل میں آ رہا تھا وہ مل گیا کہنے لگا کہ کچھ خبر بھی ہے تمہارے لئے کیا کیا تجویزیں ہو رہی ہیں اکیلے مت پھرا کرو ۔ میں نے کہا کہ جس چیز کی تم کو خبر ہے مجھ کو اس کی بھی خبر ہے اور ایک اور چیز کی بھی خبر ہے جس کی تم کو خبر نہیں پوچھا وہ کیا میں نے کہا وہ یہ کہ بدون خدا کے حکم کے کسی سے کچھ نہیں ہو سکتا ۔ کہنے لگا کہ پھر تو جہاں چاہو پھرو ۔ تمہیں کچھ جو کہم (یعنی اندیشہ ) نہیں دیکھئے ایک ہندو کا خیال کہ خدا پر بھروسہ رکھنے والے کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔ (315) امداد مدرسہ کےلئے سفارشی مضمون ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک صاحب نے اپنے مدرسہ کےلئے مجھ سے کسی مالدار سے سفارش چاہی تھی میں نے بجائے ترغیب ان کو یہ لکھ دیا کہ یہ شخص بہت بڑے متدین ہیں ۔ اگر کوئی مدرسہ میں کچھ دے گا یہ مدرسہ میں پہنچا دیں گے باقی ہی ترغیب دینا یہ تو آج کل مانگنا ہےمجھ کو اس سے بھی غیرت معلوم ہوتی ہے ۔ (316) انگریزی کلکٹروں سے بھی اصول و قواعد کا استعمال