ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
|
مخلوق پرستی ہے اور علاوہ مخلوق پرستی کے اچھا خاصہ عذاب بھی ہے اور ہونا بھی چاہیے اس لئے کہ راحت خدا پرستی ہی میں منحصر ہے اور مخلوق پرستی تو عذاب ہی ہے اور یہ بزرگی اپنی کمزوری میں ایسی ہے جیسے جہلاء میں وضو کے متعلق مشہور ہے کہ کسی کا ستر دیکھنے سے حقہ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے سو محض عوام کے معتقد رکھنے کو اتنا اہتمام کیا واہیات کوئی معتقد ہے یا نہ رہے ۔ اپنی ایسی تیسی میں پڑے اصل چیز اہتمام کی یہ ہے کہ اقوال و افعال احکام شریعت کے خلاف نہ ہوں بس یہ ہے اصل بزرگی اور بزرگی کو کوئی چیز نہیں توڑ سکتی ۔ وضو تو وہ ہے جو وہمی نواقض سے نہ ٹوٹے روشنی تو وہ چیز ہے کہ اگر لاکھ تاریکیاں جمع ہو جائیں تو ایک دیا سلائی کے روشن ہونے پر سب فنا ہو جائیں ۔ اسی طرح حقیقت سے سب اوہام خود مضمحل ہو جاتے ہیں ۔ (476) وساوس کا ایک عجیب علاج ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ ہمارے حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے وساوس کا ایک عجیب علاج فرمایا ہے ۔ واقعی حضرت اس فن کے مجتہد تھے دوسرے مشائخ تو لمبے چوڑے وظائف بتلاتے ہیں ۔ حضرت فرمایا کرتے تھے کہ جب وساوس کثرت سے آنے لگیں تو مستقلا ان کے نکالنے کے درپے نہ ہو بلکہ اس وقت یہ خیال کر لو کہ خدا تعالی کی بھی کیا عجیب صنعت ہے قلب کو ایک دریا بنایا ہے جس میں کیسی کیسی موجیں اٹھتی ہیں کہ ان کے روکنے کی کوشش کرتا ہوں مگر موجیں ہیں کہ نہیں رکتیں بس اس صنع آلہی کے مراقبہ سے وہ وساوس آئینہ ہو جائیں گے مشاہدہ صنع الہی کے جس طرح ایک صاحب نے حضرت مولانا گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ کی تقریر درس سن کر عرض کیا تھا کہ حضرت کے یہاں تو حدیث بھی آ کر خفی ہو جاتی ہے اسی طرح حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے یہاں وساوس بھی آ کر عبادت ہو جاتے ہیں ۔ (477) مصلح کے معمولات کو دیکھنا غلطی ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل بعض طالبین صالح کی اعمال کی کمی کی زیادتی کو دیکھتے ہیں جو سخت غلطی ہے اس کی بالکل ایسی مثال ہے جیسے کوئی مریض طبیب کے معمولات کو دیکھے کہ یہ تو خود ہی ایک روٹی کھاتا ہے اور ہم کو کہنا ہے کہ چار پانچ کھایا کرو کوئی اس کو دیکھنے