ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
(465) تحریف قرآن کا اعتقاد صحیح کفر ہے ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت جو غالی شیعہ ہیں اور صحابہ کرام پر تبرا کرتے ہیں کیا یہ کافر ہیں فرمایا کہ محض تبرے پر تو کافر کا فتوی مختلف فیہ ہے البتہ تحریف قرآن کا اعتقاد یہ صریح کفر ہے (466) کفر کا ایک شعبہ ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل آزاد لوگوں نے اسلام میں کتر بیونت جاری کر رکھی ہے چنانچہ مدرسہ عالیہ کلکتہ میں سنا ہے کہ اب ابواب فقہیہ کو خارج از نصاب کر دیا گیا ہے جن پر اس وقت عمل نہیں ہو سکتا ۔ مثلا قصاص ہے جہاد ہے حدود ہیں ان عقلاء سے کوئی پوچھے کہ کیا تدوین احکام دین نہیں ہے افسوس ایسے مسلمانوں کو جو سوجھتی ہے الٹی ہی سوجھتی ہے اگر سب مسلمان ایسا ہی کریں اور یہ احکام مفقود ہو جاویں اور پھر ضرورت ہو اصلی احکام معلوم کرنے کی تب کیا ہو گا کچھ نہیں قلوب سے دین کی وقعت اور عظمت جاتی رہی جو شعیہ ہے کفر کا ۔ 25 جمادی الثانی 1351 ھ بوقت 8 بجے صبح یوم پنجشنبہ (467) بے فکر کے نتائج ایک نووارد صاحب حاضر ہوئے بعد مصافحہ حضرت والا نے دریافت فرمایا آپ کہاں سے تشریف لائے جواب میں بجائے زبانی تعارف کرانے کے ایک کارڈ نکال کر پیش کر دیا ۔ حضرت والا نے ملاحظہ فرما کر فرمایا کہ اس خط کے دکھلانے میں کیا حکمت تھی ۔ عرض کیا کہ تعارف کے لئے ۔ فرمایا تعارف تو آپ زبانی کرا سکتے تھے ۔ اس کارٖڈ سے تو صرف یہ معلوم ہوا کہ فلاں صاحب سے آپ کا تعلق ہے اور آپ ان کا مجھ سے اس سے وہ تعارف تو معلوم نہیں ہوا جو مقصود ہے بلکہ اس کا حاصل تو یہ ہے کہ مقصود مجھ پر اثر ڈالنا ہے کہ دیکھو میرا فلاں سے تعلق ہے مجھ سے خصوصیت کا معاملہ برتا جائے ۔ میں آپ کو بتلائے دیتا ہوں کہ ان باتوں کا مجھ پر اثر نہیں ہوتا ۔ میں ایک دیہاتی آدمی ہوں اور جو مقصود اپ نے بیان کیا وہ اس خط کے دکھلانے سے حاصل نہیں ہوا اور جس تعلق کو اس کارڈ میں ظاہر کر کے آپ نے مجھ پر اثر ڈالنا چاہا اس