ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
|
جایا کرے ۔ (418) کسی کام کی پابندی دشوار ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ لوگوں نے ہر بات کا ایک ڈھونگ بنا لیا ہے ۔ سیدھی بات ہے کہ جو دل میں ہو صاف کہہ دیں میں کوئی ایسی مشکل بات نہیں بتلاتا کہ جس کو کوئی کر نہ سکے نہایت سہل بات ہوتی ہے ہاں پابندی بے شک سخت ہے جیسے نماز کہ خود تو سہل مگر پابندی سخت ۔ (419) حضرت حکیم الامت کو اپنے طرز پر طبعی مسرت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں اپنے اس طرز پر طبعی طور پر کچھ مسرور نہیں مگر عقلی طور پر مسرور ہوں اور مجھ کو جو بد تمیزی پر اس قدر جلد تغیر ہو جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے دل میں یہ بات جمی ہوئی ہے کہ ان تسخروا منا فانا نسخر منکم کما تسخرون یعنی یہ متکبرین ملانوں کو حقیر سمجھتے ہیں اس لئے ان کو بھی حقیر کر کے دکھلانا چاہئے اور یہ سب اس وقت ہو سکتا ہے کہ ان کی طرف کوئی احتیاج نہ رکھی جاوے نہ سفارش کی نہ چندہ کی ایسا شخص تو ان کی خبر لے سکتا ہے ان کا دماغ درست کر سکتا ہے اور یہ کام دوسرے کے بس کا نہیں ۔ 20 جمادی الثانی 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم شنبہ (420) اصلاح کےلئے مطالعہ مواعظ از حد ضروری ہے ایک صاحب نے ایک پرچہ پیش کیا جس میں ان کتابوں کی فہرست بھی تھی جن کو وہ مطالعہ میں رکھتے تھے حضرت والا نے پرچہ ملاحظہ فرما کر فرمایا کہ جی ہاں کافی ہیں مگر میرے مواعظ کو بکثرت مطالعہ میں رکھنا چاہیے اور یہ اوراد اور وظائف تو برکت کے واسطے ہیں اصلاح ان سے نہیں ہو سکتی اور ضرورت ہے اصلاح کی ان کو بھی زیر مطالعہ رکھئے مگر مواعظ کے دیکھنے کا اہتمام کیجئے ۔ میں اکثر دوستوں کو اس کا مشورہ دیا کرتا ہوں ۔ تجربہ سے معلوم ہوا کہ یہ مطالعہ مواعظ کا اصلاح کےلئے بے حد مفید ہے ۔ (421) ساری پریشانیوں کا علاج