ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
ہے تو پھر اجازت لینے میں حرج کیا ہے ۔ انہوں نے وہاں لکھا اور پھر مجھ کو لکھا کہ جو توقع تھی وہی جواب آیا ۔ میں نے لکھا کہ صرف مبہم عنوان سے اجازت لینا کافی نہیں جس طرح میں کہوں اس طرح لکھو ۔ یعنی یہ لکھو کہ اشرف علی نے ایسا فتوی لکھا ہے بعض کا خیال ہے کہ اس سے انگریزوں کو مدد پہنچی سو ایسی حالت میں اس سے ملنا مضر تو نہیں ۔ چنانچہ انہوں نے اس طرح بھی لکھا مگر کوئی بات خلاف نہیں معلوم ہوئی ۔ میں نے لکھا اب آ سکتے ہیں ۔ (319) دور حاضر کی اغراض پرستی کی گرم بازاری ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اس زمانہ میں اچھے برے کی تو کوئی تمیز ہی نہ تھی ۔ اغراض پرستی نفس پرستی ہوا پرستی دنیا پرستی کا بازار گرم تھا ۔ ایک شخص نےایک حامی تحریک سے کہا تھا کہ شراب پر تو پیکٹنگ اور پہرہ لگاتے ہو مگر رنڈیوں پر بھی پیکٹنگ اور پہرہ لگاؤ یہ بھی تو برا کام ہے اور یہ کہا کہ اگر دین کی وجہ سے برے کاموں کو روکتے ہو تو جو بھی برے کام ہیں سب کو بند کرو بلکہ شراب کے پینے سے تو زنا اشد ہے چنانچہ شراب کے نہ پینے پر اگر ظالم حاکم وغیرہ قتل کی دھمکی دے شراب کا پی لینا ایسے وقت میں جائز ہے اور اگر کوئی زنا پر قتل کی ایسی ہی دھمکی دے تو ایسے وقت میں زنا کرنا جائز نہیں تو زنا جو کہ شراب کے پینے سے بھی زیادہ اشد چیز ہے ۔ آپ لوگوں نے زنا کو کیوں نہیں روکا نہ اس پر پیکٹنگ ہوا نہ پہرہ لگایا اس کی کیا وجہ ۔ بس معلوم ہوا اور بعض نے اس کی تصریح بھی کی کہ یہ دین اس کا سبب تھوڑا ہی تھا بلکہ سبب اس کا صرف انگریزوں سے دشمنی تھی اس لئے کہ شراب کی آمدنی انگریزوں کو پہنچتی ہے اور رنڈیوں کی آمدنی انگریزوں کو نہیں پہنچتی بس یہ دین ہے جس میں دوسروں کو شرکت کرنے کےلئے دوسروں پر زور دیا جاتا تھا اور شرکت نہ کرنے والوں پر لعن طعن سب و شتم کیا جاتا تھا قسم قسم کے الزامات اور بھتان کا نشانہ بنایا جاتا تھا نہ کچھ اصول تھے نہ حدود ۔ (320) مقابلہ دشمن کی مختلف تدابیر ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ یہ کیا ضرور ہے کہ دشمن کے مقابلہ کی ایک ہی تدبیر ہو ۔ مثلا ایک کتا ہے وہ حملہ کرتا ہے تو ایک علاج تو یہ ہے کہ اس کے لاٹھی مارے اور ایک یہ ہے کہ اس کے سامنے روغنی روٹی ڈال دے بعض کتا لکڑی دکھلانے سے اور زیادہ مشتعل ہوتا ہے اس کا علاج روغنی روٹی ہے مگر نفس بعض اوقات کسی معین تدبیر کو