ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
|
صاحبہ کا جو مہر والد صاحب کے ذمہ دین تھا وہ والد صاحب کے بعد ان کے ترکہ سے متعلق ہوا اور اس ترکہ پر صرف ان کی اولاد قابض ہوئی اور والدہ صاحبہ کی وفات کے وقت ان کی والدہ بھی زندہ تھیں جو ان کے حصہ کے قدر والد صاحب کے ترکہ میں حقدار تھیں اس لئے قابضان ترکہ ان کے مدیون رہے ۔ بخلاف دادی صاحب یا پردادی صاحبہ و من فو قہما کے کہ پردادا صاحب و من فوقہ کے تو ترکہ کا علم نہیں جس کو مشغول بدین المہر کہا جاوے اور دادا صاحب کے ترکہ میں جائیداد کا ہونا اجمالا معلوم ہے جو مشغول بالدین ہو سکتا ہے مگر خود دادی صاحبہ کا کوئی وارث بجز ان کی اولاد کے معلوم نہیں تو وہی مستحق دین مہر کے بھی تھے اور ان ہی کو جائیداد بھی مل گئی اس لئے اور کسی کا استحقاق ثابت نہیں ہوا جن کا حق پہنچایا جاتا ۔ (498) امیر المومنین اور اسیرالکافرین ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مجھ سے لوگوں کو یہ شکایت تھی کہ یہ تحریکات میں شریک نہیں ہوا میں کہتا ہوں جواز و عدم جواز کامسئلہ تو الگ رہا ۔ ایک موٹا پہلا مسئلہ تو یہ ہے کہ کس کے بھروسہ کھڑا ہوتا ۔ کیا آج کل کے مسلمان اس قابل ہیں کہ ان کے بھروسہ پر کوئی کام کیا جائے اگر کوئی کھڑا بھی ہو تو نتیجہ وہی ہو گا جو میں نے بسبیل گفتگو ایک صاحب سے جو میرے لئے امیر المومنین ہونا تجویز کرتے تھے عرض کیا کہ اگر کاغذی امیر المومنین بنانا چاہتے ہو تو نتیجہ یہ ہو گا کہ آج امیر المومنین ہونگا اور کل کو اسیر الکافرین (499) بعض خوابوں کی تعبیر مشکل ہوتی ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بعض خواب کا سمجھنا مشکل ہے ایک شخص نے مصر میں حضور کو خواب میں دیکھنا اور حضور کا فرمانا کہ اشرب الخمر بیان کیا عموما علماء نے سن کر فرمایا کہ اس کو غلط یاد رہا حضور نے یہ فرمایا ہو گا لا تشرب الخمر میں نے سن کر کہا کہ اگر میں اس مجلس میں ہوتا تو میں کہتا کہ اگر اشرب الخمر بھی فرمایا ہو تو اس سے مراد شراب محبت ہے اس کو تشبیہ دی شراب سے سکر کی وجہ سے (500) اللہ تعالی انفعال سے منزہ ہیں ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ وہ اپنے فضل سے اور اپنے بزرگوں کی