ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
|
ریاضیات مجاہدات میں لگے رہے اور بارہ برس تک پاخانہ کمایا کسی کوبھی پتہ نہ چلا ـ عشق بھی عجیب چیز ہے کیا کچھ نہیں کرادیتا ـ ایں چنیں شیخ گدائے کو بہ کو عشق آمدلا ابالی فا تقوا ( ایسا شیخ کامل اور عشق کی بدولت گلی گلی میں فقیر بنا پھرتا ہے ـ عشق میں جوشان استغناء ہے لہذا اس کو کسی کی پرواہ نہیں ـ ذرا ہوشیار رہنا ـ ) اس عشق اور محبت کا ایک واقعہ یاد آیا کہ ایک قاری صاحب تھے ـ ریاست رامپور میں انہوں نے حج کا ارادہ کیا ـ خرچ پاس نہ تھا سفر شروع کیا ـ دن کو روزہ رکھتے ـ پیدل چلتے اور شام جہاں ہوجاتی ٹھر جاتے کچھ چنے ساتھ لے لئے تھے ـ دن کو روزہ رکھتے شام کو ایک مٹھی چنوں سے افطار فرمالیتے غرض اسی طرح بمبئی پہنچ گئے ـ کوئی جہاز تیار ہوا کپتان جہاز سے ملے کہ ہم جدہ جانا چاہتے ہیں اور خرچ ہمارے پاس نہیں ـ ہم کوئی نوکری جہاز میں دیدو ـ اس نے نورانی صورت دیکھ کر سمجھا کہ ان کو ایسی نوکری بتاؤں جس کو یہ قبول ہی نہ کر سکیں ـ کہا کہ بھنگی کی جگہ خالی ہے ـ انہوں نے کہا کہ مجھے منظور ہے اس نے دیکھا یہ تو اس پر آمادہ ہیں تو اور بات گھڑی کہ محض بھنگی ہی کا کام نہیں اس کےساتھ بوجھ بھی اٹھانا پڑتا ہے ـ انہوں نے کہا وہ بھی منظور ہے ـ اس نے کہا کہ اچھا بوجھ اٹھانے میں امتحان دو ایک بورا تھا جس میں اڑھائی تین من وزن تھا کہا کہ اس کو اٹھاؤ انہوں نے اس بورے کے پاس پہنچ کر حق تعالی سے دعا کی کہ یہاں تک تو میرا کام تھا ـ اب آگے آپ کا کام ہے ـ مجھ میں قوت دیدیجئے پس بسم اللہ کہہ کر بورے کو سر سے اونچا اٹھا لیا تب تو کپتان جہاز مجبور ہوا ـ انہوں نے بھنگی کا کام شروع کر دیا ـ شب کے وقت قاری صاحب حسب معمول تہجد پڑھتے ـ ایک روز جہاز کے کنارے پر کھڑے تہجد پڑھ رہے تھے اور اس میں جہر کے ساتھ تلاوت کررہے تھے کہ اتفاق سے وہ انگریز کپتان جہاز اس طرف آ نکلا ـ قرآن شریف بہت ہی عمدہ پڑھتے تھے ـ انگریز کو سن کر بہت اچھا معلوم ہوا ـ قاری صاحب نے جب سلام پھیر دیا تو اس نے پوچھا کہ تم کیا پڑھتے تھے ـ کہا کہ قرآن پوچھا کہ قرآن کس کو کہتے ہیں کہا کہ ایک کتا ہے خدا کا کلام ـ اس نے کہا کہ ہم کو بھی سکھا دو انہوں نے کہا کہ ہر شخص نہیں سیکھ سکتا ـ اس لئے پاک ہونے کی ضرورت ہے ـ اس پر کہا کہ ہم غسل کر لیں گے ـ انہوں نے کہا کہ ظاہری غسل سے کچھ نہیں ہوتا ـ باطنی غسل کی ضرورت ہے ـ کہنے لگا باطنی غسل کیسے ہوتا ہے ـ فرمایا : لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ پڑھنے سے ہوتا ہے یہ سن کر کہنے لگا کہ ہم کو سکھلا دو انہوں نے