احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
ضیاء الشمس لایطفی ضیائی وانی عندہا ضیاء وجال ۲۴۳… آفتاب نبوت حضرت محمد کی روشنی کو نہیں بجھاتی اور میں اسی آفتاب کے پاس روشن اور چمکدار ہوں۔ ختام النبأ یعطینی نبائً وانی بعدہ نابی الظلال ۲۴۴… ختم نبوت مجھے نبوت عطاء کرتی ہے اور میں ختم نبوت کے بعد ظلی نبی ہوں۔ وہٰذا منہ بہتان عظیم وسخرات علیٰ شمس الکمال ۲۴۵… اس کی طرف سے کامل آفتاب نبوت پر بہتان عظیم ہے اور ٹھٹھا مخول ہے۔ لان ختام نبٰات قوی علیٰ اطفاء انباء محال ۲۴۶… کیونکہ ختم نبوت جھوٹی نبوتوں کے بجھانے کی قوت وطاقت رکھتی ہے۔ فہٰذا والمسیلم کاذبان بدعوات وانبائٍ جعال ۲۴۷… پس یہ شخص اور مسیلمہ دونوں اپنی جعلی دعوت ونبوت میں جھوٹے ہیں۔ ہما کانا کذیبین فغابا بظلمات اللعان والبہال ۲۴۸… وہ دونوں جھوٹے تھے اور لعنت وپھٹکار کی تاریکیوں میں گم ہو گئے۔ ہما ماتا وغا بافی ہلاک بسیفاتٍ وموتات الدمال ۲۴۹… وہ دونوں مر گئے اور تلوار وہیضہ کی موت سے ہلاکت کے اندر چلے گئے۔ غلام الکفر ادنیٰ من یریعٍ بتجویبٍ وتحلیل السوال ۲۵۰… کفر کا غلام جواب دینے اور حل سوالات میں چھوٹے جگنو سے بھی کم تر ہے۔ یریع من غلام کان اوعیٰ بتردید المسائل بالدلال ۲۵۱… چھوٹا جگنو دلائل کے ساتھ مسائل کے حل کرنے میں زیادہ سمجھدار ہے۔ وہٰذا دودۃ نتناء دین واعنی من خنا فیس الدجال ۲۵۲… یہ شخص دین کا بدبودار کیڑا ہے اور میری مراد یہ ہے کہ وہ گوبری کیڑوں میں سے ہے۔ وفی الاسلام ہٰذا دود قذرٍ داد الدین من قلم المغال ۲۵۳… یہ شخص اسلام کے اندر نجاست کا کیڑا ہے۔ کیونکہ مغلوں کے قلم سے دین میں کیڑے آجاتے ہیں۔ وفی تخریب دین ذا کدود واعنیہ کدودات الضلال