احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
اور لفظ مسیح بروئے قرآن مجید حضرت عیسیٰ ابن مریم کا لقب ہے جو بعد النزول من السماء امام مہدی کا وزیر مملکت اور مشیر حکومت ہوگا۔ بنابرآں غلام احمد قادیانی نہ خلیفۂ اسلام ہے اور نہ مسیح موعود ہے۔ بلکہ خلیفہ شیطان اور مسیح کفران ہے۔ جیسا کہ اعداداً بطور ذیل ہے۔ (غلام احمد/۱۱۲۴) ’’ہو خلیفۃ شیاطین ابداً/۱۱۲۴‘‘ وہ ہمیشہ کے لئے شیاطین کا خلیفہ اور جانشین ہے۔ (میرزا غلام احمد/۱۳۸۲) ’’ہو متضاد مسیح ابداً/۱۳۸۲‘‘ وہ ہمیشہ کے لئے حضرت مسیح سے متضاد اور برعکس ہے۔ (مرزا غلام احمد قادیانی/۱۵۴۸) ’’ہو ضد خلیفۃ ابداً/۱۵۴۸‘‘ یعنی مرزاقادیانی ہمیشہ کے لئے ضد خلیفہ ہے۔ کیونکہ مسیح بعد النزول مملکت اسلام کا بااقتدار وزیراعظم ہوگا اور یہ شخص غلام کفار رہا اور شعر بالا کو بطور ذیل تبدیل کر دیا۔ ولکنہ من امر ربی خلیفۃ وعبد بلا شک ومرأ مکفر کیونکہ خداتعالیٰ نے امت محمدیہ کو مقتدر خلافت اور باعظمت حکومت وسیاست دینے کا وعدہ تو ضرور بالضرور کیا ہے اور اس کے برعکس کبھی بھی نبوت ورسالت دینے کا وعدہ نہیں کیا۔جیسا کہ آیت ذیل سے مترشح ہوتا ہے: ’’وعداﷲ الذین اٰمنوا منکم وعملوا الصلحٰت لیستخلفنّہم فی الارض کما استخلف الذین من قبلہم ولیمکنّن دینہم الذی ارتضٰی لہم ولیبدلنّہم من بعد خوفہم امناً یعبدوننی ولا یشرکون بی شیئاً ومن کفر بعد ذٰلک فاولٰئک ہم الکٰفرون‘‘ {خداتعالیٰ نے تم میں سے اہل ایمان اور اعمال صالحہ کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کو بالضرور زمین کے اندر اقتدار وحکمرانی دے گا۔ جیسا کہ اس نے سابقہ امم کو دی تھی اور ان کے خلاف وخطر کو امن وسلامتی میں تبدیل کرے گا اور جس شخص نے اس خدائی وعدہ کے بعد کفر کو اختیار کیا وہ فاسق وفاجر ہوگا۔} یہ آیت صاف طور پر وضاحت کرتی ہے کہ باعمل مؤمنین سے خدائی وعدہ صرف خلافت وحکمرانی دینے کا ہے۔ نبوت ورسالت دینے کا نہیں ہے۔ کیونکہ قرآنی اصطلاح میں خلافت فی الارض سے مراد حکومت وفرمانروائی ہے۔ بے اقتدار نبوت اور غلام کفار رسالت مراد نہیں ہے۔ جیسا کہ قرآن حکیم حضرت داؤد علیہ السلام کو خطاب کرتے ہوئے فرماتا ہے: ’’یا داؤد انا جعلناک خلیفۃ فی الارض فاحکم بین الناس بالحق‘‘ {اے داؤد ہم نے تجھے زمین کے اندر حکمران بنا دیا۔ پس تو لوگوں کے درمیان حاکم بن کر اپنا صحیح حکم چلا۔} بنابرآں مذکورہ بالا دونوں آیات کے ملانے سے یہ نتیجہ برآمد ہوا کہ خداتعالیٰ نے صالح مؤمنین سے اسی طرح کی حکمرانی وفرمانروائی دینے کا وعدہ کیا جس طرح امم سابقہ کے اندر