احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
نہیں ہیں۔ بلکہ عادت اﷲ اور سنت اﷲ ہیں۔ کیونکہ یہ دونوں گرہن دستور عام اور رواج مقرر پر ہوئے ہیں اور بطور خرق عادت اور خلاف دستور نہیں ہوئے۔ لہٰذا مرزاقادیانی مہدی موعود نہیں ہے۔ ثالثاً… یہ کہ حدیث بالا میں مذکور ہونے والے مہدی کو حضرت امام باقر نے بلفظ ’’مہدینا‘‘ بمعنی ہمارا مہدی کہا ہے اور صرف مہدی نہیں کہا۔ وجہ یہ ہے کہ امام موصوف کی طرف سے حدیث ہذا میں دو قسم کے مہدیوں کا ذکر کیاگیا ہے۔ ایک سچا مہدی جس کو ’’مہدینا‘‘ بمعنی ہمارا مہدی بتایا گیا ہے اور اس کو خاندان سادات میں سے ایک عظیم فرد ظاہر کیا گیا ہے اور جو صراحۃً مذکور ہے اور دوسرا جھوٹا مہدی جس کو بطور مفہوم مخالف کے ضمناً اور اشارۃً ذکر کر کے بتایا گیا ہے کہ وہ ہمارا مہدی نہیں ہے بلکہ مہدی الغیر ہے اور اسلام ومسلمین کے خلاف کام کرے گا۔ یعنی امام موصوف کا مقصد وحید یہ ہے کہ جو فرد ہمارا مہدی ہوکر خاندان سادات میں سے ہوگا اس کے عہد میں ہمارے بیان کردہ دونوں گرہن واقع ہوں گے اور جو شخص ہمارا مہدی نہیں ہوگا بلکہ خاندان سادات کی بجائے دیگر خاندان سے برپا ہوگا وہ کاذب وبطّال مہدی ہوگا اور اس کے عہد میں ہمارے بیان کردہ دونوں گرہن نہیں ہوں گے۔ بلکہ دیگر تاریخوں کے شمسی وقمری گرہن ہوں گے۔ چنانچہ حدیث بالا کے مطابق مرزاقادیانی کے عہد میں ہونے والے دونوں گرہن سچے مہدی والے گرہن نہیں ہیں۔ بلکہ جھوٹے مہدی والے گرہن ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ’’غلام احمد قادیانی/۱۳۰۰‘‘ اور لفظ ’’مہدی الغیر/۱۳۰۰‘‘ اور لفظ ’’غیر المہدی/۱۳۰۰‘‘ کے اعداد حروف برابر ہیں جو پورے تیرہ صد ہیں اور مطلب یہ ہے کہ غلام احمد قادیانی ہرگز ہرگز مہدی اسلام نہیں ہے۔ بلکہ غیر المہدی ہے اور پھر وہ اسلام اور اہل اسلام کا مہدی نہیں ہے۔ بلکہ مہدی الغیر ہے جس کو حکومت برطانیہ نے کھڑا کر کے مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا۔ رابعاً… یہ کہ حدیث بالا کے اندر بیان ہونے والے دونوں گرہنوں کے متعلق کہاگیا ہے کہ وہ زمین وآسمان کی پیدائش سے لے کر تاقیام قیامت صرف ایک بار ہوں گے باربار نہیں ہوں گے اور عادۃ اﷲ کے خسوف وکسوف ہر سال ہوا کریں گے۔ چونکہ مرزاقادیانی کے عہد میں آیت اﷲ بننے والے دونوں گرہن نہیں ہوئے۔ اس لئے یہ شخص مہدی اﷲ نہیں ہے بلکہ مہدی الافرنج اور مہدی الکفار ہے۔ کیونکہ عمر بھرکفار کے مفاد میں کام کرتا رہا۔ اب یہاں مرزاقادیانی کا صرف ایک سوال حل طلب رہ جاتا ہے۔ وہ یہ ہے کہ حدیث زیربحث کے اندر خسوف قمر کا ذکر ہے۔ خسوف ہلال کا ذکر نہیں ہے اور قمر تین رات کے بعد والے چاکو کہا جاتا ہے اور پہلی رات کے چاند کو صرف ہلال کا نام دیا جاتا ہے۔ اگر فی الواقع پیش گوئی ہذا