احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
اپنی تمام زندگی میں مغلوب کفار اور محکوم فرنگ رہ کر غلامی ومحکومی کی جہنم میں پڑا رہے گا اور اس سے نکلنے کی کوشش نہیں کرے گا۔ بنابرآں مرزاقادیانی نے اپنی تمام زندگی محکومی میں گذار کر آیت بالا کی حرف بحرف تصدیق کر دی۔ جیسا کہ مساوات ہائے ذیل سے وضاحت ملتی ہے۔ (غلام احمد قادیانی/۱۳۰۰) ’’جندی الغرب/۱۳۰۰‘‘ یعنی غلام احمد قادیانی یورپ کا فوجی ہے یا ’’سجاد الغرب/۱۳۰۰‘‘ یعنی وہ یورپ کا ساجد ہے یامرزاقادیانی/۴۲۴ ’’صطی الافرنج/۴۲۴‘‘ یعنی مرزاقادیانی یورپ کی سواری ہے۔ د… ’’فاما الذین فی قلوبہم زیغ فیتبعون ماتشابہ منہ ابتغآء الفتنۃ وابتغآء تأویلہ (آل عمران:۷)‘‘ {جن لوگوں کے دلوں میں کجی ہے وہ مسیح کے متعلق متشابہ بات کے پیچھے صرف تلاش فتنہ اور طلب تاویل کے لئے چلتے ہیں۔} آیت ہذا میں بھی بطور اعداد حروف کے مرزاقادیانی کی پیدا کردہ تحریک مرزائیت کے متعلق پیش گوئی کی گئی ہے۔ کیونکہ اس مذموم تحریک کی بنیاد فتنہ اور تاویلات پر رکھی گئی ہے اور اعداداً اس تحریک کا سال آغاز بھی بیان کردیا گیا ہے۔ چنانچہ مرزاقادیانی نے اپنی تحریک کی داغ بیل اور اس کا خاکہ سال ۱۲۹۰ھ میں تیار کیا جیساکہ وہ خود بیانی ہے کہ: ’’ٹھیک ۱۲۹۰ھ پر خداتعالیٰ کی طرف سے یہ عاجز شرف مکالمہ ومخاطبہ پاچکا تھا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۲۰۰، خزائن ج۲۲ ص۲۰۸) اور جیسا کہ قرآن حکیم نے آیت بالا کے فقرہ ’’فی قلوبہم زیغ/۱۲۹۰‘‘ میں بھی اس تحریک کا سال آغاز بعینہ یہی بتایا ہے۔ کیونکہ اس فقرہ کے اعداد حروف پورے بارہ صد نوے(۱۲۹۰) ہیں جو مرزائی تحریک کو تحریک زیغ بتاتے ہیں۔ بنابرآں ’’مرزاغلام احمد قادیانی/۱۵۴۸‘‘ اعداداً ’’فتان زیغ/۱۵۴۸‘‘ یعنی وہ کجی کا فتنہ باز ہے اور غلام احمد/۱۱۲۴، اعداداً ’’قائد زیاغ/۱۱۲۴‘‘ بمعنی کجر ورہنما بن جاتا ہے اور آیت بالا کا مصدق ومؤیّد بن کر سامنے آتا ہے۔ ر… ’’فلمّا زاغوا ازاغ اﷲ قلوبہم واﷲ لایہدی القوم الفٰسقین (الصف:۵)‘‘ {جب انہوں نے کجی اختیار کی تو خدا نے ان کے دلوں کو ٹیڑھا بنادیا اور خداتعالیٰ فاسق قوم کو ہدایت یاب اور مہدی نہیں بنائے گا۔} آیت ہذا بھی اعدادی طور پر مرزائی تحریک کی طرف اشارہ کرتی ہے اور اس کو تحریک زیغ کا نام دیتی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ فقرہ ’’ازاغ اﷲ قلوبہم‘‘ کے اعداد حروف بارہ صد اٹھاون