احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
اردو ترجمہ: خدائے واحد کی حمد وثناء اور خاتم النّبیین پر درود وسلام کے بعد واضح رہے کہ میں نے ڈاکٹر ربانی کی کتاب میں اپنی نظر کو دوڑایا۔ جس پر میں نے اس کتاب کو قادیانی متنبی پر گرنے والا ستارہ اور مرتد گمراہ لوگوں کو بھگانے والا ڈنڈا اور اولیاء شیطان کی گردنوں کو کاٹنے والی تلوار اور اصحاب ربوہ وقادیان کی کھوپڑیوں کو پھوڑنے والا ہتھوڑا پایا۔ اور میں خدائے رحمن سے دعاء مانگتا ہوں کہ وہ مصنف کتاب پر اپنے فضل واحسان کے چشمے جاری کر دے اور میں اپنے مسلم بھائیوں سے امید رکھتاہوں کہ وہ کتاب ہذا کی نشرواشاعت میں اپنے مال وزر کے ساتھ مؤلف کتاب سے پورا پورا تعاون کریں۔ کیونکہ فرمان خداوندی ہے کہ نیکی اور بھلائی میں ایک دوسرے کی مدد کرو۔ لیکن گناہ اور حد شکنی میںتعاون نہ کرو۔ رائے گرامی حضرت مولانا شفیق الرحمن درخواستیؒ، شیخ الحدیث ومدیر اعلیٰ جامعہ عبداﷲ بن مسعودؓ، خان پور ضلع رحیم یارخان M الحمد ﷲ وکفٰی والصلوٰۃ والسلام علیٰ عبادہ الذین اصطفٰی! فقیر نے کتاب ’’شہباز محمدی بجواب اعجاز احمدی‘‘ مصنفہ محترم ڈاکٹر میر محمد ربانی صاحب مدظلہ کو اگرچہ مکمل نہیں دیکھا۔ مگر اہم مقامات دیکھے ہیں۔ بحمداﷲ مصنف نے مذہبی خدمت کا فرض اہم طریق پر سرانجام دیا ہے۔ یہ کتاب قابل قدر ہے اور شاہکار کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس میں مرزاقادیانی کی الزام تراشیوں کا مسکت اور دندان شکن جواب ہے اور اس میں ان کی فریب کاریوں کا پردہ چاک کیاگیا ہے۔ جس سے مسلمان کے لئے سامان ہدایت ملتا ہے۔ دعا ہے کہ اﷲتعالیٰ اس کتاب کو مصنف کے لئے ذخیرۂ آخرت اور مسلمانوں کے لئے سامان ہدایت بنائے۔ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ اس دور فتن میں اس کتاب کو خود بھی پڑھے اور دوسروں تک پہنچانے کے لئے معاون ثابت ہو۔ والسلام! افقر الیٰ الرحمن شفیق الرحمن درخواستی، مورخہ ۸؍ربیع الاوّل ۱۴۰۲ھ