احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
۳۰… اور یہ دعویٰ کچھ نہیں نیا ہے کیونکہ پہلے بھی بہت ایسے جھوٹے مدعی گذرے ہیں جنہوں نے اپنے فریب سے خلق کو ہلاک کر دیا۔ فَمِنْہُمْ عُبَیْدُ اللّٰہِ مَعْ عَبْدِ مُؤْمِنٍ کَذَا ابْنُ طَرِیْفٍ جَائَ فِی النَّاسِ یَشْعُرٗ ۳۱… عبیداﷲ، عبد المؤمن ابن طریف بھی انہیں جھوٹے مدعیوں میں ہیں جنہوں نے شعر گوئی کی۔ وَاَبْدَعَ فِیْ نَظْمِ الْکَلَامِ وَنَثْرِہٖ وَقَالَ نَبِیٌّ جِئْتُ لِلْحَقِّ اَنْشُرٗ ۳۲… اور اپنے نظم ونثر میں نئی باتیں گڑھیں اور کہا کہ ہم نبی ہیں حق کی اشاعت کے لئے آئے ہیں۔ وَقَدْ تَبِعَتْہٗ فِرْقَۃُ اَلسَّوْئِ وَاقْتَدَتْ بِہٖ سُفَہَآئُ الْقَوْمِ حِیْنًا فَتُبَّرُوْا ۳۳… اور بدکار اور حمقاء کا گر وہ ان کے ساتھ ہوگئے اور انجام کار سب ہلاک ہوئے۔ وَقَدْ کَانَ یَتْلُوْ سُوْرَہٗ فِیْ صَلٰوتِہَمْ اُنَاسٌ مِنَ الْاَتْبَاعِ جَہْلًا فَدُمِّرُوْا ۳۴… اور اس کے پیرو اپنی جہالت سے نمازوں میں ان کی نو ایجاد سورتیں پڑھتے تھے پس ہلاک کر دئیے گئے۔ وَدَمَّرَہُ الْمَوْلٰی وَاَتْلَفَ جُنْدَہٗ وَخَلَّدَہٗ فِی النَّارِ دَوْمًا تُسَعَّرٗ ۳۵… اور خدا نے اس کو مع اس کے گروہ کے ہلاک کر دیا اور ہمیشہ اس آگ میں ان کو ڈال دیا جو دواماً جلتی رہتی ہے۔ عَلَا اَنَّہٗ لَوْصَحَّ دَعْوَاہُ اَنَّہٗ مَسِیْحٌ اَتٰی یَہْدِی الْوَرٰی وَیُذَکِّرٗ ۳۶… ان کے سوا اگر وہ اپنے اس دعویٰ میں سچا ہے کہ وہ مسیح ہیں۔ جو خلق کی ہدایت اور نصیحت کے لئے آیا ہے۔ فَمَا بَالُہٗ لَا یَضَعُ الْجِزْیَۃَ الَّتِیْ اَتَتْنَا بِہَا الْاَخْبَارُ حَقًّا تُسَطَّرٗ ۳۷… تو کیوں اس نے جزیہ موقوف نہیں کیا ہے جس کی صحیح حدیثوں میں خبر دی گئی ہے۔ وَلَا بُدَّ مِنْ قَتْلِ الْخَنَازِیْرِ کُلِّہَا وَکَسْرِ صَلِیْبِ الْکُفْرِ لِلْحَقِّ یَنْصُرٗ ۳۸… اور وہ ضرور سوروں کو قتل کرے گا اور کفر کی صلیب کو توڑے گا۔ وَمِنْ قَتْلِہِ الدَّجَّالَ طَبْقًا لِقَوْلِہٖ مَسِیْحٌ وَاِلَّا جَآئَ زُوْرًا یُنَصِّرٗ ۳۹… اور جیسا کہ اس کا دعویٰ ہے کہ میں مسیح ہوں تو وہ ضرور دجال کو قتل کرے گا ورنہ جھوٹا۔ اَقُوْلُ وَمَعَ ہٰذَا فَدَعْوٰی نُبُوَّۃٍ وَاِتْیَانُ زُوْرِ الْقَوْلِ لَا شَکَّ فَتِکْرٗ ۴۰… اس کے سوا بھی اس کا دعویٰ نبوت اور جھوٹ بولنا بڑی مصیبت ہے۔