احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
۸… ابتدائے عشق سے میرے دل نے ایسی راتیں کاٹیں ہیں جن میں دل تو موت کا مزہ چکھتا تھا اور آنکھ سے آنسو جاری تھے۔ اَ لَاخَبِّرُواْ لَیْلٰی بِحَالِیْ وَاِنْ غَدَتْ بِحَالِیْ اَدْرٰی مِنْ فُؤَادِیْ وَاَخْبَرٗ ۹… سنو جی محبوبہ کو میرے حال کی اطلاع دے دو۔ اگرچہ وہ میرے حال سے مجھ سے زیادہ واقف اور خبردار ہے۔ اَجَلْ وَاسْئَلُوْہَا عَنْ قَتِیْلِ لِحَاظِہَا بِاَیِّ کِتَابٍ لَحْظُہَا الدَّمَ یُہْدِرٗ ۱۰… ذرا محبوبہ سے اس کے کشتۂ نگاہ کا حال تو دریافت کرو کہ کس کتاب کے رو سے اس کی تیر نگاہ نے عشاق کا خون مباح کر لیا ہے۔ عَجِبْتُ لَہَا تَدْرِیْ بِحَالِیْ وَبِالِّلقَا تُوَاعِدُنِیْ تَتْرٰی وَفِی الْحَالِ تَغْدُرٗ ۱۱… معشوقہ سے تعجب ہے کہ وہ میرے حال سے واقف ہے اور وصل کے وعدے باربار کرتی ہے اور فوراً مکر جاتی ہے۔ وَتَزْعُمُ اَنَّ الْوَصْلَ غَیْبٌ یَشِیْنُہَا وَتُوْصِلُ غَیْرِیْ خُفْیَۃً ثُمَّ تُنْکِرٗ ۱۲… اور کہتی ہے کہ وصل اسے بدنام کر دے گا اور اغیار سے پوشیدہ بنتی ہے پھر انکار کر جاتی ہے۔ وَاَعْجَبُ مِنْ ہٰذَا نَبُوَّۃُ شَاعِرٍ یَرَی الشِّعْرَ اِعْجَازًا وَبِالنَّظْمِ یَفْخُرٗ ۱۳… اور اس سے بھی عجیب تر اس شاعر کی نبوت ہے جس کو شعر اور نظم پر فخر ہے اور اس کو معجزہ سمجھتا ہے۔ اَلَمْ یَدْرِ اَنَّ اللّٰہَ نَزَّہَ رُسْلَہٗ عَنِ الشِّعْرِ فِی التَّنْزِیْلِ جَائَ یُکَدَّرٗ ۱۴… کیا اس احمق کو اس کی بھی خبر نہیں کہ اﷲتعالیٰ نے اپنے رسولوں کو شعر گوئی کی آلودگی سے پاک اور صاف رکھا ہے۔ یہ علم تو قرآن میں کئی جگہ ہے۔ وَقَالَتْ قُرَیْشٌ تَزْدَرِیْ بِنَبِیِّہَا اَتٰی شَاعِرٌ یَہْدِے الْوَرٰی وَیُذَکِّرٗ ۱۵… قبائل قریش نے بھی اپنے نبی پر یہ عیب لگایا تھا کہ کیا شاعر مخلوق کو ہدایت اور نصیحت کرے گا۔ وَقَدْ قَالَ رَبُّ الْعَرْشِ رَدًّا لِزَعْمِہِمْ قُرْآنُ مُّبِیْنٌ لَیْسَ بِالشِّعْرِ اَجْدَرٗ ۱۶… اور عرش والے خدا نے قریش کے خام خیال کو یوں دفعہ کیا کہ قرآن مبین کو شعر سے کچھ تعلق نہیں۔ وَاَقْسَمَ فِی الْاُخْرٰی مِنَ الْاٰیِ اِنَّہٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ لَمْ یَکُنْ قَطُّ یَشْعُرٗ ۱۷… اور دوسری آیت میں قسم کھا کر فرمایا کہ قرآن اس رسول کا کلام ہے جس نے کبھی شعر نہیں کہا۔ وَلَوْ لَمْ یَکُنْ نَظْمُ الْقَوَافِیْ مُنَافِیًا لِدَعْوٰی نَبِیٍّ جَائَ لِلْحَقِّ یَنْصُرٗ ۱۸… اور چونکہ شاعری اس نبی کی شان کے منافی ہے جو حق کا مددگار ہوکر آیا ہے۔