احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
۔ ’’کبرت کلمۃ تخرج من افواہہم‘‘ بڑا بول ہے جو ان کے منہ سے نکلتا ہے اور یہ کہتے ہیں: ’’اور تو ہی اس آیت کا مصداق ہے۔ ہو الذی ارسل رسولہ بالہدیٰ ودین الحق لیظہرہ علی الدین کلّہ‘‘ یعنی وہ ایسا عزیز اور غالب خدا ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا۔ تاکہ تمام ادیان باطلہ پر اس رسول کو فتح دے اور اس پر یہ سینہ زوری کہ تو ہی اس کا مصداق ہے۔ یعنی سوا تیرے اور کوئی اس کا مصداق نہیں۔ تیرہ سو برس پہلے مرزاقادیانی ہی کے لئے یہ آیت نازل ہوئی۔ ان کی جماعت مجھے بتائے کہ خدا نے کس ہدایت اور دین کو دے کر رسول بناکر مرزاقادیانی کو بھیجا اور ان کا دین تمام ادیان پر غالب آگیا۔ اگر یہ دین اسلام ہے تو اسے مرزاقادیانی جیسے رسول کی حاجت نہیں۔ اس کو خدا نے تیرہ سو برس پہلے کامل مکمل اور اس کے احکام کو غیر منسوخ بنا کرمحمد رسول اﷲa کو عطاء فرمایا تھا اور اگر اس کے سوا کوئی دوسرا دین مرزاقادیانی کا نیا ایجاد کردہ اور ساختہ ہے تو اسے بتائیں اور اس کے ساتھ یہ بھی بتائیں کہ ان کا ایجاد کردہ دین۔ مردود، دین اسلام پر بھی غالب آگیا۔ نعوذ باﷲ! ’’ان الدین عند اﷲ الاسلام فمن یبتغ غیر الاسلام دیناً فلن یقبل منہ‘‘ یعنی ارشاد خداوندی ہے کہ خد اکے ہاں مقبول دین اسلام ہی ہے جو اس کے سوا اور دین ڈھونڈھے تو وہ ہرگز مقبول نہیں۔ پھر مرزاقادیانی (اعجاز احمدی ص۷، خزائن ج۱۹ ص۱۱۳) میں لکھتے ہیں: ’’پھر میں قریباً بارہ برس تک جو ایک زمانہ دراز ہے بالکل اس سے بے خبر اور غافل رہا کہ خدا نے مجھے بڑی شدومد سے براہین میں مسیح موعود قرار دیا ہے اور میں حضرت عیسیٰ کی آمد ثانی کے رسمی عقیدہ پر جما رہا۔ جب بارہ برس گذر گئے تب وہ وقت آگیا کہ میرے پر اصل حقیقت کھول دی جائے۔ تب تواتر سے اس بارہ میں الہامات شروع ہوئے کہ تو ہی مسیح موعود ہے۔ پس جب اس بارہ میں انتہاء تک خدا کی وحی پہنچی اور مجھے حکم ہوا۔ ’’فاصدع بما تؤمر‘‘ یعنی جو تجھے حکم ہوتا ہے وہ کھول کر لوگوں کو سنا دے۔‘‘ مجھے مرزاقادیانی پر افسوس ہے کہ ان کا عمل اس پر ہے ؎ بے حیاء باش وہرچہ خواہی گوہ مرزاقادیانی جیسے رسول ہیں ویسا ہی ان کا خدا بھی نہ وہ اس کی سنتے ہیں نہ یہ ان کی۔ بھلا جب بارہ برس تک مرزاقادیانی نے نہ سنا تو اسے کیا پڑی تھی کہ خواہ مخواہ بھی مرزاقادیانی کو مسیح موعود بنائے بغیر نہ رہا۔ حضرات ناظرین! دیکھیں کہ اس جھوٹ کا کچھ ٹھکانا ہے کہ بارہ برس تک مرزاقادیانی کو الہام ہوتا رہا کہ تو عیسیٰ، خاتم الخلفاء، رسول وغیرہ وغیرہ ہے۔ یہاں تک کہ بڑی شدومد سے حکم