ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
|
یہاں آنا اس سے مراد یہ ہے کہ اشرف سید کو کہتے ہیں اور علی سے مراد حضرت کی اولاد اور امام مہدی علیہ السلام حضرت علی کی اولاد سے ہونگے ۔ حساب جو لگایا تو پورے تین سال بعد نجدیوں کی سلطنت مغرب میں قائم ہوئی جن کو مہدی علیہ السلام کی سلطنت کی تمہید کہہ سکتے ہیں ایسے واقعات سے یہی اثر ہوا کہ اگر ساتھ کے ساتھ تعبیر ذہن میں آئی اس کو خواب سمجھتا ہوں ورنہ خیال میں گھڑ مڑ ہو کر کھینچ تان کر کبھی تعبیر کو چسپاں نہیں کرتا اس لئے کہ وہ تعبیر ہی نہیں ہوتی تکلف ہوتا ہے فقط ۔ ختم شد حصہ ۔ تمت بالخیر