ملفوظات حکیم الامت جلد 7 - یونیکوڈ |
|
جواب نہیں دیا اور شہادت کی انگلی سے جانب مغرب اشارہ کیا جس کا مطلب یہ تھا کہ اس طرف سے آئی ہوں ۔ میں نے سوال کیا کہ کس نے بھیجا ہے کہا کہ ظہور نے بھیجا ہے میں نے حالت خواب ہی میں سمجھا کہ ظہور سے مراد امام مہدی علیہ السلام ہیں میں نے سوال کیا کہ ظہور تمہارے کچھ رشتہ دار ہیں کہا کہ رشتہ دار تو نہ تھے مگر اب رشتہ دار ہو گئے اور وہ یہ کہ انہوں نے میری ماں سے نکاح کر لیا ہے اور یہ کہہ کر اس لڑکی نے مجھ کو ایک لفافہ دیا اور یہ کہا کہ یہ آپ کے پاس ظہور نے بھیجا ہے میں نے اس لفافہ کو اس کے ہاتھ سے لے کر اور کھول کر دیکھا تو بجائے کسی پرچہ کے یا مضمون کے اس میں کئی قسم کے لیموں کے آچار کا نمونہ ہے اس وقت چونکہ مجھ پر حجاب کا غلبہ تھا مزید واقعات دریافت کرنے کی ہمت نہ ہوئی اس صحن سے زنانہ مکان کی طرف ایک کھڑکی بھی تھی میں نے اس لڑکی سے کہا کہ تم اس کھڑکی سے زنانہ مکان میں چلو وہاں ٹھیرنا لڑکی اس کھڑکی سے زنانہ مکان میں داخل ہوئی اور میں بھی اس خیال سے زنانہ مکان کی طرف چلا کہ گھر والوں سے کہوں گا کہ میں تو بوجہ حجاب خلوت کے اس لڑکی سے مزید حالات و واقعات معلوم کر نہیں سکا تم معلوم کر لو اس خیال کو دل میں لئے ہوئے کھڑکی کے دروازہ تک پہنچا تھا کہ آنکھ کھل گئی آنکھ کھلنے کے ساتھ ہی اس خواب کی تعبیر ذہن میں ی موجود تھی کہ شتر سے مراد عرب کی سلطنت ہے اس کے پاؤں میں چاندی کا زیور ہونا اشارہ تمول کی طرف ہے لڑکی کی عمر کا بارہ سالہ ہونا چونکہ ازروئے شرع بلوغ کا حکم اکثر اس وقت پندرہ سال میں ہوتا ہے اشارہ ہے تین سال انتظار کی طرف اس لئے عرب میں سلطنت قائم ہو گی جو مالدار ہو گی اور تین سال سلطنت کے قائم ہونے میں اور باقی ہیں ظہور سے مراد چونکہ امام مہدی علیہ السلام کا ظہور ہے اس لئے نکاح کر لینا بناء کا قائم ہونا ہے ۔ لفافہ میں لیموں کے آچار کا کئی قسم کا نمونہ کا ہونا یہ ذرا ٹھیڑی کھیر تھی لیکن اس کے متعلق یہ تعبیر ذہن میں تھی کہ رومی بنی اصفر ہیں اور لیمو قاطع صفرا ہے تو سلطنت عرب کا تسلط ترکوں پر بھی ہو گا اشرف علی کے