حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا عہد شباب |
|
باب3: آدابِ زندگی، عبادات جب وحی کا سلسلہ شروع ہوا تو اہل مکّہ نے دیکھا کہ آسمانی خبروں کی آمد سے پہلے حضورﷺ کا جو طریقِ زندگی تھا اور آپﷺ نے عبادت کے جو طریقے متعارف کروائے ہوئے تھے، وحی نے آکر ان ہی آداب و عادات کو ترقی دی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپﷺ کے آدابِ حیات میں سابق نبیوں ، خصوصاً سیّدنا ابراہیم علیٰ نبینا و علیہ الصَّلوۃ والسلام کی مبارک عادتیں تھیں ۔ سارے رسولوں کی مختلف شانیں محمد کریمﷺ کی زندگی کے اس دور میں دیکھی جاسکتی ہیں جسے ’’شبابِ رَسُول‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں وہ عاداتِ مبارکہ قابلِ ذکر ہیں جن کے متعلق آپﷺ نے فرمایا:جو میں کررہاہوں یہ کام سارے نبی کرتے آئے ہیں ۔ باب۱ میں ہے کہ رسولوں کی فطری عادات اَلنَّبِی الاُمّی ﷺ کے خصائل شریفہ کا حصّہ رہیں تھیں ۔ اگرجوانی میں حضورﷺ ان اخلاق کو نہ اپناتے تو نبوت کے اعلان کے بعدان عادات کی تبلیغ نہ کرسکتے۔ کھانے پینے کے آداب:جوملتا صبرو شکر کے ساتھ بارہ پندرہ سال کی عمر میں صبرو رضا کے ان مناظر پر کون یقین کرسکتا ہے جو یتیم ِمکہ کی طرف منسوب کیے جاتے ہیں ،حضرت امّ ایمن رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : کھانا مل جاتا تو کھا لیتے، نہ ملتا تو ابو طالب اور ان کے اہلِ خانہ سے سوال نہ فرماتے، زم زم کے کنوئیں پہ جاتے، پانی پی لیتے، میں پوچھتی: محّمد! بھوک لگی ہوگی؟ تو فرماتے: بسی میری بھوک (آب ِزم زم سے) بجھ گئی ہے۔بچپن سے جوانی اور وفات تک یہی عادت رہی۔ (سبلُ الُہدی:۲/۱۳۵) لیکن ان واقعات پر اس لیے یقین کیا جانا آسان ہے کہ یہ اس عظیم انسان کی نوعمری کے واقعات ہیں جس کی اطاعت کا حکم پوری انسانیت کو دیا گیا، حضور ﷺ ہمیشہ ہاتھ دھو کر کھانا کھاتے اور فرمایا کرتے تھے کہ کھانے سے پہلی اچھی طرح ہاتھوں کو دھونا سُنن ُالمرسلین علیہم السلام میں سے ہے اور بِسْمِ اللّٰہِ الْاَحَدْ پڑھ کرکھانا کھاتے تھے۔ (المعجم الاوسط: ۷/۱۶۴، روح المعانی :سورۃ الضحیٰ) آپﷺ کی عادتِ مبارکہ تھی کہ ہر شان والے کام دائیں جانب سے شروع کرتے، داہنے ہاتھ سے انجام دیتے اور دائیں طرف سے ہی تقسیم شروع فرمائے، دائیں ہاتھ اور دائیں پائوں کو وضو میں پہلے دھوتے تھے، دائیں ہاتھ سے کھاتے اور پیتے تھے یہ عاداتِ مبارکہ بچپن سے ہی تھیں ۔ اس کی وجہ بھی آپﷺ نے یہی ارشاد فرمائی:کہ یہ سارے نبیوں کی عادت رہی ہے کہ وہ ہر اچھا اور ذی شان کام دائیں ہاتھ سے کرتے ۔ چنانچہ نماز کے بارے میں آپﷺ نے فرمایا: دائیں ہاتھ