حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا عہد شباب |
|
خطبہ مسنونہ نَحْمَدہٗ وَنُصَلّی ونُسلّم عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْم امّابعد! حضوراکرم ﷺکی حدیثِ مبارکہ کے مطابق بروزِقیامت ہرانسان سے ۴سوالات ہوں گے اس میں بالخصوص جوانی کے متعلق بھی سوال ہوگاکہ جوانی کیسے گزاری؟ عزیزانِ من !جوانی زندگی کاانتہائی اہم حصّہ ہے کہ جس کی شاعر نے خوب تشریح کی ہے۔ ؎ درجوانی توبہ کردن شیوئہ پیغمبری زیرِنظرکتاب ہرنوجوان کوبطورِ خاص مطالعہ کرنی چاہیے کہ جس میں ان کوراہنمائی ملے گی جناب نبی کریم ﷺنے اپنی جوانی کس خوبصورتی سے گزاری کہ اپنے ہی نہیں بلکہ پرائیوں نے بھی آپ ﷺکے حسنِ کردار کا اعتراف کیا۔ مُؤلّف انتہائی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ سیرت کے ایک منفر د موضوع پرقلم اٹھایاہے اورالحمدللہ خوب اٹھایا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے علم وعمل اورزندگی میں برکت عطافرمائے اورہم سب کو بالخصوص نوجوانانِ اُمّت کو اس سے مستفید فرمائے ۔آمین۔