حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا عہد شباب |
|
استاذ العلماء ،شیخ الحدیث حضرت مولانامفتی محمد حسن صاحب مدظلہ العالی بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْم امابعد: اللہ رب ذوالجلال کا بہت بڑا احسان اور فضل و کرم ہے کہ انہوں نے اپنے دین مبین کی حفاظت کاذمہ لے رکھاہے۔ جیساکہ ارشاد ربانی ہے کہ’’اِنَّانَحْنُ نَزَّلْنَاالذِّکْرَ وَاِنَّالَہٗ لَحَافِظُوْن‘‘اور عالم اسباب میں اس کی حفاظت کا یوں انتظام فرمایا کہ اہل حق کی ایک جماعت کو چن لیا ہے جو قیامت تک دین مبین کے تمام شعبوں کی پاسداری کا فریضہ سرانجام دیتی رہے گی۔ اہلِ حق کی اس خوش نصیب جماعت کی ہستیوں میں سے ایک نیک ہستی حضرت مولانا محمد اسلم زاہدؔ صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی ہے جنہوں نے بڑی محبت اور محنت سے حضورﷺ کے عہدِ شباب پر بے مثال کتاب ’’فجر ہونے تک ‘‘ کے نام سے انتہائی منفرد اور عمدہ کتاب تالیف فرمائی ۔ اللہ پاک کی بارگاہ میں التجا ہے کہ وہ مؤلف زید مجدھم کی جملہ تالیفات اور نیک مساعی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اپنی رضاو خوشنودی کے حصول کا ذریعہ بنائے۔ اٰمین یاالہ العٰلمین۔ محتاجِ دعا محمد حسن عفی عنہ استاذحدیث:جامعہ مدنیہ جدید جامعہ محمدیہ ﷺ لاہور