حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا عہد شباب |
|
حسن و جمال اور خصائلِ حمیدہ کے پیکرﷺ نعتِ پیمبرﷺ وَاَحْسَنَ مِنْکَ لَمْ تَرَ قَطُّ عَینِیْ اے اللہ کے محبوبﷺ!میری آنکھ نے آج تک آپ ﷺ سے زیادہ حسین نہ دیکھا ہے(نہ دیکھے گی) وَاَجْمَلَ مِنْکَ لَمْ تَلِدِ النِّسَائْ اور کسی عورت نے آپﷺ سے زیادہ جمیل بچہ پیدا نہیں کیا خُلِقْتَ مُبَرَّ اً مِّنْ کُلِّ عَیْبٍ آپﷺ کو ہر عیب سے پاک اور مبرا پیدا کیا گیا ہے کَاَنَّکَ قَدْ خُلِقْتَ کَمَا تَشَائْ گویا آپ کو خود آپﷺ کی منشاء کے مطابق پیدا کیا گیا ہو ھَجَوْتَ مُحَمَّدًا بَرَّا رَّ ؤُ فًا اے رسولِ اللہ کے دشمن! تو نے برائی کی ہے کس کی؟ محمد ﷺ کی، جو سرتا پا کرم اور نوازش ہیں رَسُوْلَ اللّٰہِ شِیْمَتُہُ الْوَفَائُ جس نے ہر ایک پر مہربانی کی ہے، جو اللہ کا رسول ہے، اور جس کی عادتِ پاک ہی وفا کرنے کی ہے رَجَوْتُکَ یَابْنَ اٰمِنَۃَ لِاَنِّیْ اے آمنہ کے لال، میں نے تیری تمنا کی ہے مُحِبَّ وَالْمْحِبُّ لَہُ الرَّجَائُ میں محبت کرنے والا ہوں اور ہر محبت کرنے والے کی ایک تمنا ہوتی ہےشاعر درِبار نبویﷺ: حضرت حسان ؓبن ثابت