حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا عہد شباب |
|
بقیۃ السلف اسوۃ الصلحاء حضرت مولاناعبدالوحیدالمکی ثم المدنی دامت برکاتہم العالیہ الحمدللّٰہ علٰی احْسَانہٖ وَالشکر لَہٗ عَلٰی تَوْفِیْقہٖ وَامتَناءہٖ واَشھد اَنْ لَّااِلٰہَ الَّااللّٰہُ وَحْدہٗ لَاشَرِیْکَ لہٗ تَعظِیمًا لِسانِہٖ وَاَشْھَدُاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلہٗ،صَلَّی اللّٰہ عَلیْہ وسلامہٗ علیہ یَوم مَوْلدہٖ وایّام بُلوغہٖ الٰی قبْل مبْعَثہٖ حتّٰی مبْعثہٖ وعَلٰی اٰلہٖ وصحْبہٖ اجمعین۔ امابعد:حضرت مولانامحمداسلم زاہدؔ صاحب نے حضوراکرم ﷺ کی حیاۃ طیبہ کے بچپن پر مختصراً اور ۱۲ سال عمر شریف سے ۴۰ سال کی عمر تک کے زمانہ پر تفصیلاً نہایت خوش اسلوبی سے کتاب تحریر فرمائی’’فجر ہونے تک‘‘ کو پڑھنے سے معلوم ہوتاہے کہ نبی اکرم ﷺ کی یہ زندگی بھی مثالی اور ہر مسلمان کے لئے قابل عمل اسوئہ حسنہ تھی، قابلِ دید کتاب ہے خصوصًا علماء، طلبہ اورہرصاحبِ ایمان کے لیے بہت مفید ہے، بڑاد لچسپ موضوع اور مدلّل ذکرِ خیر ہے ، اللہ حضرت مولانا کے اس عمل کو قبول فرمائے، صدقۂ جاریہ بنائے۔(آمین) وَصلَّی اللّٰہ تعالیٰ علٰی خیرخَلقہٖ سیّدالاوّلین والآخرین صاحبُ المقام المحمود وعلی آلہٖ واصحٰبہٖ اجمعین۔ عبدالوحید ملک خادم العلم الشریف بدارالعلوم المدینہ المنورہ ۱۱/۱/۱۴۳۶ھ