حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا عہد شباب |
|
قارئین!دوسرا باب اپنے اختتام کو پہنچا، اس میں نبی رحمت ﷺ کی ان عادات و خصائل اورسماجی اخلاق کا ذکرِ خیر ہے ، جن کی بنیاد پر آپﷺ کوامانت و صداقت کا پیکر شمار کیاگیا اور کچھ وہ باتیں بھی ہیں جو گذشتہ نبیوں میں پائی جاتی تھیں ۔ اورہمارے نبی علیہ السلام کے عہدِ شباب میں ہی ان جیسے انوارات کاظہور ہوا،اب اگلے باب میں ان تمام خصائل و شمائل کا ذکر ہوگا جن سے معلوم ہوتا ہے کہ آپﷺ بعثت سے پہلے بھی اخلاقِ انبیاء علیہم السلام کے اعلیٰ مقام پہ فائز تھے آپﷺ جانتے تھے کہ کن کاموں سے اللہ راضی ہوتے ہیں اور کن اداؤں سے وہ ناراض ہوتے ہیں ۔