حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا عہد شباب |
|
آپﷺ کی تربیت میں رہنے والے حضرت علی رضی اللہ عنہ ، حضرت زید رضی اللہ عنہ بن حارثہ اور آپﷺ کے گھریلو بچے اور آپﷺ کے علم و شعور کو ماننے والے سب ہی لوگ ان تعلیمات سے فائدہ اٹھاتے تھے۔ رسول رحمت ﷺ کے بقیہ فطری امور( سُنن المرسلین )پر عمل کا ذکرِ خیر باب نمبر3 میں ہے۔ملاحظہ: پہلا باب مکمل ہوا، جس سے معلوم ہو اکہ سیدنا محمد کریمﷺ اعلان نبوت سے پہلے بھی نبیوں والے عقائد و نظریات رکھتے تھے۔ آپﷺ کو وہ فطرۃ سلیمہ عطا ہوئی جو صرف نیکی کو قبول کرتی اور برائی کی گرد سے بھی دور رہتی تھی۔اور اب باب نمبر ۲ میں ان کی عادات مبارکہ مذکور ہوں گی جو اس زمانے کے لوگوں نے دیکھیں تو پکار اٹھے :آپﷺ الصَّادق اور آپﷺ اَلْاَمِیْن ہیں ۔